کوسٹل ہائی وے پر کار الٹنے سے 3 پولیس افسران زخمی
کراچی(کرائم رپورٹر)مکران کوسٹل ہائے وے پر تیز رفتار کار الٹنے سے سندھ پولیس کے تین افسران شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مکران کوسٹل ہائے وے پر اوماڑہ کے علاقے ماکولا کے علاقے میں گوادر سے کراچی آنے والی تیز رفتار کار الٹ گئی ، جس کے نتیجے میں سندھ پولیس کے ڈی ایس پی کلفٹن فتح محمد ، ایس ایچ او محمد رفیق اور ایس ایچ او کلفٹن محمد اسلام شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے نیوی اسپتال اوماڑہ منتقل کر دیا گیا ۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ایس ایچ او محمد رفیق کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔ پولیس کے مطابق سندھ پولیس کے افسران گوادر سے کراچی آ رہے تھے ۔