انگلینڈ کی شکست پرعوام سڑکوں پر امڈ آئے ‘گلی کوچوں میں جشن

انگلینڈ کی شکست پرعوام سڑکوں پر امڈ آئے ‘گلی کوچوں میں جشن

  

ملتان( خصوصی رپورٹر )چیمپئنز ٹرافی کے پہلے ہلے سیمی فائنل میں ناقابل یقین پاکستان کے ہاتھوں ایونٹ کی ناقابل شکست انگلینڈ کی شکست کا جشن منانے کیلئے پاکستانی عوام سڑکوں پر اْمڈ آئی، گلی گلی کوچے کوچے میں جشن کا سماں بندھ گیا ، بھنگڑے ڈالے گئے ، منوں کے حساب سے مٹھائی (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

تقسیم کی گئی ، خوشی سے بے حال شائقین کرکٹ فیصل ، محمد حیات ، الیاس محمود ڈوگر ، حنا ڈوگر ، شیخ کاشف ،محمد اختر، ثابت خان مینگل ،چوہدری نظام ، نسیم چوہدری ، اللہ یار بخش اور نفیس خان نے کہا کہ ایونٹ کے پہلے لیگ میچ میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست سے ہمارے دل ٹوٹ گئے تھے ، مگر اگلے لیگ میچوں میں پاکستانی شاہینوں نے پہلے پروٹیز کو دبوچا ، پھر لنکا ڈھائی اور گوروں کو ان کے دیس میں ہی دھول چٹا دی۔ انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل سے پہلے پاکستان ٹیم کو ناقابل یقین قرار دیا جارہا تھا اور واقعی پاکستانی ٹیم نے ایونٹ کی نا قابل شکست انگلینڈ کو شکست دے کر گوروں سے لگان بی وصول کر لیا۔انہوں نے کہا کہ فائنل میں روایتی حریف بھارت ہو یا بنگالی ٹائیگرز، شاہین سب پر بھاری پڑیں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -