کراچی ،پولیس اہلکاروں کی بیواؤں کے لیے290ملین کی رقم منظور

کراچی ،پولیس اہلکاروں کی بیواؤں کے لیے290ملین کی رقم منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں *پولیس ویلفیئر/بینوولینٹ فنڈ بورڈ*کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی،ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ،ایڈیشنل آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ،ڈی آئی جی فائنانس،اے آئی جی ویلفیئر،محکمہ فائنانس اور ہوم ڈپارٹمنٹ اینڈ سندھ فنڈ مینجمنٹ ہاس کے نمائندگان کے علاوہ ڈپٹی چیف سی پی ایل سی زیاد بشیر نے بھی شرکت کی ۔*اے آئی جی ویلفیئر سندھ* نے اجلاس کو *پولیس ویلفیئر اقدامات ودیگر محکمانہ امورسے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔انہوں نے بتایا کہ بورڈ نے پولیس اہلکاروں کی بیواں کو فنڈ کی ادائیگی کے لیئے 290ملین روپئے کی منظوری دیدی ہے جو بورڈ کے متفقہ فیصلے کے تحت ہر بیوا کو تین ہزار روپئے ماہانہ کے حساب سے دی جائیگی۔یہ رقم سال 2015دسمبر سے لیکراپریل 2017تک کے دورانیئے پرمشتمل ہوگی۔جس پر آئی جی سندھ نے اے جی ویلفیئر سندھ ، فائنانس اور ہوم ڈپارٹمنٹ اینڈ سندھ فنڈ مینجمنٹ کے نمائندگان پر مشتمل کمیٹی قائم کرتے ہوئے کمیٹی ممبران کو ہدایات دیں کہ پولیس بیواں کو ماہانہ بنیاد پر فنڈز کی ادائیگی کہ حوالے سے جامع شفارشات جلد سے جلد تیار کی جائیں کہ آیا *اے ٹی ایم ،ایزی پیسہ یا آن لائن سے بیواں کو فنڈ کی ادائیگی کی جائے تاکہ فنڈ کی منصفانہ، شفاف اور غیر جانبدارانہ تقسیم کے جملہ امور کو یقینی بنایا جاسکے ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ *پولیس ویلفیئر/بینوولینٹ فنڈ رولز 2017* کے مکمل مسودے کو اردو اور سندھی زبان میں جاری کرنیکے اقدامات مکمل کرلیئے گئے ہیں۔رولز کے تحت مختلف کمیٹیاں اور بورڈ *پولیس ویلفیئر کیسز،بیوا فنڈز،تدفین الانس،میرج گرانٹ،اسکالر شپس،طبی معاونت وغیرہ یا دیگر فلاحی امور*کی انجام دہی کے ضمن میں اپنا اپنا کرداریقینی بنائیں گے۔اے آئی جی ویلفیئر نے بتایا کہ اے جی سندھ میں *سندھ پولیس کا بینوولینٹ اکانٹ اوپن کردیا گیا ہے* اور اب فنڈز پر مشتمل تمام رقوم براہ راست سندھ پولیس کے اکانٹ کو منتقل ہونگی جوکہ اس سے قبل حکومت سندھ کے توسط سے پولیس اکانٹ کو منتقل ہوتی تھیں۔۔جس سے بلاشبہ پولیس بیواں کو ماہانہ امداد/فنڈ کی ادائیگی بروقت یقینی ہوسکے گی۔آئی جی سندھنے ایڈیشنل آئی جی سندھ کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کرتے ہوئے کمیٹی کو ہدایات دیں کہ پولیس اسپتالوں میں طبی سہولیات کو مذید بہتراور معیاری بنانیکے حوالے سے جامع سفارشات ترتیب دیکر برائے ملاحظہ ارسال کی جائیں۔آئی جی سندھ نے دوران ڈیوٹی شدید زخمی ہوجانیوالے پولیس افسران اور جوانوں کے فوری علاج معالجے کے حوالے سے 100ملین کی رقم کی منظوری پر وزیراعلی سندھ کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے دوران ڈیوٹی زخمی ہونیوالے ہولیس اہلکاروں کوفوری طبی سہولیات کی فراہمی کے ضمن ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزسندھ کی سربراہمی میں ایک کمیٹی کا قیام عمل میں لاتے ہوئے ہدایات دیں کہ سندھ میں *قائم معیاری اور اچھی شہرت رکھنے والے اسپتالوں*سے*مفاہمتی یاداشت*پر مشتمل ایگریمنٹ سائن جائیں۔*آئی جی سندھ نے اے آئی جی اسٹیٹ مینجمنٹ کو ہدایات دیں کہ سندھ پولیس کی تمام پراپرٹیز اور انکے معاہدوں سے متعلق جملہ تفصیلات پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر تیار کی جائے۔۔انہوں نے مذید کہا کہ *محکمہ پولیس سندھ کی تمام پراپرٹیز بشمول کمرشل دکانوں کے معاملات آئندہ پولیس ویلفیئر/بینوولینٹ فنڈ بورڈ دیکھے گا*اور اس ضمن میں جملہ امور بورڈ کی باقاعدہ اجازت سے ہی ممکن بنائے جائیں گے۔۔انہوں نے اس حوالے سے تمام ڈی آئی جیز،ایس ایس پیز کو باقاعدہ مکتوب کے تحت پابند کرنیکے بھی احکامات اجلاس کو دیئے۔