الیکشن کمیشن نے بیلٹ باکس کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے بیلٹ باکس کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کردیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اگلے عام انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں ایک لاکھ 30ہزار بیلٹ باکس کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی سامان کی خریداری شروع کردی ہے ۔اس ضمن میں ایک لاکھ 30ہزار بیلٹ باکس کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کیا گیا ہے ۔جبکہ 2لاکھ 91 ہزار ووٹنگ پیپر کمپارٹمنٹ بھی خریدے جائیں گے۔اس کے علاوہ 6لاکھ اسٹمپ90 ہزار انتخابی اسٹیشنری تھیلے اور دیگر سامان بھی خریدا جارہاہے۔ الیکشن کمیشن نے ٹینڈر کے ذریعے سامان کی ڈلیوری6 ماہ میں مانگی ہے۔واضح رہے کہ اگلے عام انتخابات اگست 2018 میں ہونے ہیں ۔موجودہ اسمبلی یکم جون 2013 کو وجود میں آئی تھی۔آئین کے تحت اسمبلی کی مدت جون 2018 میں مکمل ہوگی۔نگران سیٹ اپ کے بعد الیکشن ہونگے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -