کراچی ،کالعدم و عسکری تنظیموں کی زکواۃ، فطرہ وصولیاں کم ہو گئیں

کراچی ،کالعدم و عسکری تنظیموں کی زکواۃ، فطرہ وصولیاں کم ہو گئیں

  

؂کراچی(کرائم رپورٹر)شہرقائد میں تا حال کالعدم تنظیم یا کسی سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کی طرف سے زکواۃ یا فطرہ کے نام پر پرچیاں تقسیم کرنے کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا ہے ۔اس ضمن میں پولیس حکام نے بتایا کہ نگرانی کے لیے مساجد اور مدارس کے اطراف سادہ لباس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے ۔شہرقائد میں رمضان المبارک میں زکواۃ اور فطرہ کی مد میں کالعدم تنظیموں اور سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کی جانب سے ہر سال کثیر رقم جمع کی جاتی تھی ، تاہم آپریشن کے باعث اس میں کافی کمی آگئی ہے ، اسپیشل برانچ سندھ پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ رواں سال اب تک کسی بھی ڈویژن نے اپنے علاقوں میں کالعدم تنظیم کی جانب سے زکواۃ یا فطرہ مانگنے کے حوالے کوئی رپورٹ جمع نہیں کرائی اور نہ ہی اس طرز کی کوئی سرگرمی رپورٹ ہوئی ہے ۔اس سلسلے میں کراچی پولیس کے ایک سینئر افسر نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ رمضان کی سیکیورٹی کے لیے ہفتے میں کئی اجلاس ہوتے ہیں ، جس میں نہ صرف پولیس بلکہ دیگر اداروں کے افسران بھی شرکت کرتے ہیں اور اب تک کسی اور ادارے نے بھی اس طرح کے کسی واقعہ کے حوالے سے مطلع نہیں کیا ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -