وہاڑی روڈ جیل موڑ کے قریب نمکو فیکٹری کی چھت گرنے کا واقعہ ‘4 مزدور زخمی‘ نشتر ہسپتال منتقل

وہاڑی روڈ جیل موڑ کے قریب نمکو فیکٹری کی چھت گرنے کا واقعہ ‘4 مزدور زخمی‘ ...

ملتان(کرائم رپورٹر) نمکو فیکٹری کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 4مزدور زخمی ہوگئے،معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز وہاڑی روڈ سنٹرل جیل موڑ کے قریب نمکو فیکٹری کی چھت گر گئی ،جس(بقیہ نمبر28صفحہ7پر )

کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر رحمان ، فرید،حارث اور جواد زخمی ہوگئے ،جنھیں ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ملبے تلے سے نکالا اور نشتر منتقل کردیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...