ڈی سی دفتر کے سامنے سے پچاس سالہ شخص کی لاش برآمد

ڈی سی دفتر کے سامنے سے پچاس سالہ شخص کی لاش برآمد

  

ملتان(کرائم رپورٹر)ضلع کچہری میں ڈی سی آفس کے سامنے پچاس سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔جس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ مظفر گڑھ کا رہائشی تھا اس کانام امام بخش بتایا جاتا ہے ۔ اور ضلع کچہری میں تعمیر کا کام کر (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

رہا تھا، گرمی کے باعث اس کی موت واقع ہوئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو نشتر منتقل کیا ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ امام بخش کو مرے9گھنٹے گزر چکے ہیں۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -