دریا میں نہاتے بچہ، نہر میں 2نوجوان ڈوب گئے

دریا میں نہاتے بچہ، نہر میں 2نوجوان ڈوب گئے

محسن وال ، دائرہ دین پناہ(نمائندہ پاکستان، نمائندہ خصوصی) دریائے سندھ میں بچہ، نہر میں نہاتے 2نو جوان ڈوب گئیمحسن وال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق میاں چنوں کے (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

نواحی گاؤں27پل کے قریب دو نوجوان نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے،اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ندیم ولد بلال احمدنامی نوجوان کو نکال کرکے ٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا گیا،جبکہ ریسکیو 1122کی جانب سے ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد دوسرے نوجوان غلام مجتبیٰ ولد اللہ بخش سکنہ 44پندرہ ایل کی نعش کو نکال کر ورثاء کے حوالے کردیا گیا،لاش گھر پہنچے پر کہرام مچ گیا۔دائرہ دین پناہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق بیٹ نشان والا کے رہائشی محمد سلیم موہانہ کا 10 سالہ بیٹا محمد اسلم گزشتہ روز دریائے سندھ میں نہا رہا تھا کہ اچانک تیز لہروں کی نظر ہو گیا،اپنی مدد آپ کے تحت کئی گھنٹوں بعد لاش نکال لی گئی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...