جے آئی ٹی کو دھمکیاں دینے والوں کا یوم حساب قریب ہے‘ شیخ عثمان فاروق

جے آئی ٹی کو دھمکیاں دینے والوں کا یوم حساب قریب ہے‘ شیخ عثمان فاروق

  

ڈیر ہ غازیخان(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے نائب امیر شیخ عثمان فاروق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کو دھمکیاں دینے والوں کا یوم حساب قریب آگیا ہے۔پوری قوم کرپٹ ٹولے کا کڑا احتساب چاہتی ہے۔یہ بات انہوں نے جماعت اسلامی ڈیرہ غازی خان کے زیراہتمام ریلوے روڈ پر مرکزی دعوت افطار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غاروں میں چھپے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب،ضرب آہن اور آپریشن(بقیہ نمبر14صفحہ7پر )

ردالفساد کیا گیا لیکن اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے ہوئے معاشی دہشت گردوں کو کھربوں روپے کی کرپشن کے باوجود پورا پروٹوکول حاصل ھے۔انہوں نے کہاکہ 20کروڑ عوام اسی معاشی اور سیاسی دہشت گردی کے باعث لوڈشیڈنگ،غربت،مہنگائی،بیماری اور بے روزگاری کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے۔فاقوں سے تنگ آئے ہوئے لوگ خودکشیوں اور خود سوزیوں پر مجبور ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی،پاکستان کو خوشحال،کلین اور گرین پاکستان بنانا چاہتی ہے قبل ازیں مولانا صفدرالحق نے درس قرآن دیا اور تقریب کی صدارت امیر شہر سجاد احمد بلوچ نے کی جبکہ نظامت کے فرائض شیخ سعد فاروق نے انجام دئیے۔دعوت افطار میں گروپ لیڈر این اے 172 جاوید اقبال بلوچ مولانا قاری امیر عمر،ڈاکٹر عبداللطیف چانڈیہ،شیخ عبدالستار،شیخ حیدر فاروق ایڈووکیٹ،چوہدری عرفان غفور،کونسلر عبدالخالق اور جمیل سانگھی سمیت شہریوں اور معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -