بشپ آف ملتان ڈاکٹر اینڈریو فرانسس کی آخری رسومات ادا‘ رقت آمیز مناظر

بشپ آف ملتان ڈاکٹر اینڈریو فرانسس کی آخری رسومات ادا‘ رقت آمیز مناظر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹی رپورٹر) مسیح برادری کے روحانی پیشوا بشپ آٖف ملتان ڈاکٹر اینڈریوفرانسس کی آخری رسومات کیتھو لک چرچ میں ادا ، بشپ ہاؤس ملتان میں تدفین کر دی گئی بشپ آٖ ف ملتان ڈاکٹر اینڈریو فرنسس کی آخری رسومات میں ملک بھر سے کیتھولک بشپ ، فادر ز، سسٹرز ، برادرز ، سمیت مسیح و مسلم کمیونٹی کثیر تعداد میں شرکت ڈاکٹر اینڈریو فرانسس کی آخری رسومات کے موقع پر ہر آنکھ اشک بار ایک(بقیہ نمبر11صفحہ7پر )
دوسرے کوملکر روتے رہے ،کیتھولک چرچ میں آخری رسومات کی عبادت بشپ بینی ٹریوس ، بشپ ، جوزف کوٹس، فادر ریاض گوسل نے کرائی تفصیل کے مطابق مسیح برادری کے روحانی پیشوا بشپ آف ملتان ڈاکٹر اینڈریو فرانسس جو کہ لاہور میں ایک ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہو گئے تھے ان کا انتقال 6جون کو ہوا تھا بشپ آٖف ملتان ڈاکٹر اینڈریوفرانسس کی آخری رسومات گذشتہ روز کیتھولک چرچ بشپ ہاؤس میں ادا کی جس میں بشپ آف کراچی بشپ جوزف کوٹس، بشپ آٖ ف کوئٹہ ،بشپ وکٹر جان،بشپ آف ملتان بشپ بینی ٹریوس ، بشپ آف لاہور ، بشپ سابسٹائن شاہ،بشپ نانا پراگاسم ، بشپ لیوراڈرک پال ،فادر ریاض گوسل ، فادر رحمت راجہ ، فادر جمشید ، فادر اختر نوید ، فادر ندیم ، فادر یوسف، فادر پیٹرک ، فادر آصف ملک ، فادر اسحاق یعقوب، فادر عطاء الرحمن ، فادر اسحاق غلام ، فادر خورشید ، فادر ممتا ز عالم،فادریوسف،فادر ندیم ، فادر یوسف سردار ، فادر عرفان ، فادر سین ، فادر سیموئیل شریف، فادر ندیم جوزف ، فادر شان فادرمانی ، ، براردزظفر داؤد ، برادرز عکاش ، برادرز فواد ، پاسٹر نعیم جاوید ، پاسٹر طیطس گلریز ، سسٹر منیکن ، سسٹر مارتھا ، سسٹر روزینہ ، سسٹر اینا بخش، سسٹر سمیرا ، سموئیل کلیمنٹ ، سرفران کلیمنٹ ، بوٹا کلیمنٹ ، عاشر یونس ، مرقس یونس ، ہائی سینٹ پیٹر ، نوید عامر جیو ا، یس جارج ، سیموئیل لطیف، ایوب ساجد،جاوید نزیر ، کرائم جمیل ،یعقوب شوکت ، ڈاکٹر شہزاد گل ، ڈاکٹر جاوید ، شوکت چنن،عامر جان، ملک ، سلیم رضا ، حمید سحر ، نعیم ہارون ، سید اطہر شاہ بخاری ، حافظ اللہ ڈتہ کاشف بوسن ، ممتاز ایڈوکیٹ ، بابر سکالرو، صائمہ علی ، عامر شہزاد صدیقی ، یاسمین خاکوانی ، سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ڈاکٹر اینڈریوفرانسس کی آخری رسومات کے موقع پر شریک افراد نے ڈاکٹر اینڈریوفرانسس کی مذہبی ، عوامی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے دی گئی خدمات کو سراہا اور انہوں خراج تحسین پیش کیا ۔