آفیسرز ٹاؤن، ایم ڈی اے ٹیم پر حملہ، سرکاری اراضی و اگزار کرانے کی کوشش ناکام

آفیسرز ٹاؤن، ایم ڈی اے ٹیم پر حملہ، سرکاری اراضی و اگزار کرانے کی کوشش ناکام

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)ایم ڈی اے آفیسرز ٹاؤن میں4کنال سرکاری اراضی پر مختلف افراد نے قبضہ کرکے گھر بنالئے،گزشتہ20سال کے دوران ایم ڈی اے اور قابضین کے درمیان عدالت میں انکوائری کا عمل جاری رہا۔اراضی پر قبضہ کروانے میں ایم ڈی اے کے اہل کار برابر کے شریک تھے۔بعدازاں یہی اہلکار قابضین کی مخالفت پر اتر آئے،جس پر سرکاری اراضی پر قابض افراد نے عدالتوں سے رجوع کیا تھا۔ایم ڈی اے ترجمان کے مطابق (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

عدالت عالیہ نے قابضین کے خلاف فیصلہ دیا اور ایم ڈی اے کو اراضی واگزار کرانے کا حکم دیا۔جس پر گزشتہ روز ایم ڈی اے مجسٹریٹ کے ہمراہ سائیٹ پر پہنچی اور گھروں کو مسمار کرنے کی کوشش کی لیکن مخالفین اپنے بچوں سمیت باہر نکل آئے اور احتجاج شروع کردیا اس موقع پر انہوں نے سرکاری اراضی پر قبضۃ کرانے والے آفیسران اور اہل کاروں کی نشاندہی،تو ان ملازمین نے فوری طور پر اپنے منہ ڈھانپ لئے قابضین نے انفورسمنٹ ٹیم پر حملہ کیا اور ہیوی مشینری کے سامنے لیٹ گئے،جس پر سرکاری اراضی کا قبضہ چھڑوانے کا پروگرام ملتوی کردیا گیا اور کار سرکار میں مذاکرات قابضین کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -