بھرتی سکینڈل، سلیکشن لسٹ میں ردوبدل کرنے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کیخلاف تحقیقات شروع

بھرتی سکینڈل، سلیکشن لسٹ میں ردوبدل کرنے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کیخلاف ...

  

ملتان(وقائع نگار)محکمہ صحت میں درجہ چہارم کی بھرتیوں کے دوران قواعد کے برعکس سلیکشن لسٹ میں ردوبدل،تحقیقاتی اداروں نے محکمہ صحت کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر علی مہدی کی (بقیہ نمبر21صفحہ7پر )

معلومات اکٹھی کرنا شروع کردی ہے جبکہ رپورٹ آئندہ چند روز میں صوبائی حکومت اور صحت حکام کو بھی ارسال کی جائے گی۔واضع رہے ڈی سی نادر چٹھہ نے ایک وفاقی وزیر کی شکایت پر محکمہ صحت کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان ڈاکٹر راؤ ظفر کو درجہ چہارم کے8ملازمین کی بھرتیوں بارے رپورٹ مانگی سابق سی ای او ڈاکٹر راؤ ظفر نے محکمہ صحت کے ڈی ایچ او(ایچ آر ایم) ڈاکٹر قاضی عبداللہ کو انکوائری افسر مقرر کیا جنہوں نے اپنی انکوائری میں ڈاکٹر علی مہدی کو قصور تحریر کیا،جسکی رپورٹ بعد مکمل سابق سی ای او ڈاکٹرراؤ ظفر کو بھجوا دی گئی جنہوں نے طمع نفسانی کی خاطر رپورٹ کو دبا لیا اور اسی وجہ سے اس انکوائری پر تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔اس بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ ان بھرتیوں کی تفصیلاً رپورٹ تحقیقاتی اداروں نے اکٹھی کرنا شروع کردی ہے،جو آئندہ ہفتہ صوبائی افسران کو ارسال کی جائے گی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر علی مہدی نے یہ بھرتیاں غلط کی ہیں ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ تحریری طور پر اس بارے میں کوئی شکایت وصول نہ ہوئی ہے۔شکایت ملنے پر میرٹ پر انکوائری کی جائے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -