لوڈشیڈنگ کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے

لوڈشیڈنگ کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو،ملتان (سٹاف رپورٹر، تحصیل رپورٹر) رمضان المبار ک میں عوام کو بہتر انداز میں بجلی فراہم کرنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔ملک میں بجلی کا شارٹ (بقیہ نمبر26صفحہ7پر )
فال ساڑھے 5ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق بجلی کی پیداوار 17 ہزار 800 میگاواٹ رہی۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب اور فراہمی میں فرق ساڑھے پانچ ہزار میگا واٹ سے زائد ہے جبکہ سرکاری اعدادوشمار سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں لوڈشیڈنگ کے ساتھ شدید ٹرپنگ کے باعث صارفین بہت پریشان ہیں ۔ بیشتر فیڈرز پر ہر 10سے 15منٹ کے بعد ٹرپنگ کی شکایات ہیں ۔حکومت ، وزارت پانی وبجلی اور تقسیم کار کمپنی( میپکو) کے اعلانات صرف دعووں تک محدود ہوکررہ گئے ہیں ‘ اب انٹرمیڈیٹ کے سالانہ پریکٹیکل متحانات ہو رہے ہیں‘ اس صورتحال میں شدید ٹرپنگ کے باعث طلبا وطالبات اذیت میں مبتلا ہیں ‘ دوسری جانب گزشتہ روز بھی ملتان سمیت میپکو ریجن میں متعد د ٹرانسفارمرز جل گئے جس کے باعث صارفین کو پریشانی ہوئی ۔میپکو عملے نے روایتی سستی کا مظاہرہ کیا ‘ دیہی علاقوں میں خراب ٹرانسفارمرز2‘2دن کے بعد بھی تبدیل نہ کرنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں‘صارفین نے صورتحال پرشدید احتجاج کیا ہے ۔ کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کیمطابق رمضان المبارک میں بھی سوئی گیس لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہو سکی اکثر روزہ دار بغیر کھائے پئے روزہ رکھنے پر مجبور کوٹ ادو کے گنجان آباد علاقے ریلوے لائن پار کی آبادی بخاری روڈ،سینما روڈ،محلہ غریب آباد،وارڈ نمبر14/E،ضیاء کالونی،وارڈ نمبر11،ٹبہ کربلا،محلہ نورے والا،محلہ گانمن والا،محلہ نیازی والا ویگرلائن پار علاقوں میں سوئی گیس کا پریشر انتہائی کم ہو گیا ہے جسکی وجہ سے گھریلو خواتین کو کھانا پکانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے ،دوسری طرف لائن پاررات 10بجے سے اڑھائی بجے سبح تک گیس کی لوڈ شیڈنگ معمول بن گئی ہے جبکہ اکثر اوقات3بجے سوئی گیس کھولی جاتی ہے جسکی وجہ سے روزہ کیلئے کھانا بنانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔