جے آئی ٹی میں وزیر اعظم سے متوقع سوالات

جے آئی ٹی میں وزیر اعظم سے متوقع سوالات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم نواز شریف آج پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے، وزیراعظم سے چھ رکنی ٹیم بند کمرے میں جو متوقع سوال پوچھ سکتی ہے وہ اس طرح بھی ہو سکتے ہیں ۔گلف سٹیل مل کا قیام کیسے عمل میں آیا؟ گلف سٹیل کو فروخت کیسے کیا گیا ؟ بیچنے کی وجہ کیا تھی؟ گلف سٹیل مل کے ذمے واجب الادا قرض کا کیا بنا؟ اور اس کا پیسہ جدہ ، قطر اور برطانیہ کیسے پہنچا؟ ہل میٹل کمپنی کیسے وجود میں آئی ؟وزیراعظم سے متوقع طور پر یہ بھی پوچھا جائیگا کہ نوے کی دہائی میں نوعمر حسین اور حسن نواز کے پاس برطانیہ میں فلیٹس خریدنے کے کیا وسائل تھے؟ فلیٹس کی خریداری کیسے عمل میں آئی؟ قطری خط حقیقت ہے یا فسانہ ؟ حسن نواز کے پاس فلیگ شپ کمپنی اور لندن میں کاروبار کے لیے پیسہ کہاں سے آیا؟حسین نواز کی طرف سے وزیراعظم کو کم و بیش 510ملین روپے تحفے میں ملے، اس کا ذریعہ آمدن اور وجوہات کیا تھیں؟
سوالات