عدلیہ کا احترام قانون کی بالادستی تسلیم کرنے کے مترادف ہے،جاوید ہاشمی

عدلیہ کا احترام قانون کی بالادستی تسلیم کرنے کے مترادف ہے،جاوید ہاشمی

  

ملتان(سپیشل رپورٹر) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عدلیہ کا احترام قانون کی بالا دستی تسلیم کرنے کے مترادف ہے وزیر اعظم میاں نواز شریف کا جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا اچھی روایت ہے اور ان فیصلوں کو تسلیم کرنا بھی ضروری ہے تاکہ حکمرانی قانون کی قائم رہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگی رہنما سابق کونسلر شیخ محمد یونس سے ایک ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر تاریخ رقم کریں گے اور ہر حکمران کو ضرورت پڑنے پر پیش ہونا چاہیے اسی میں اس کی بقاء ہے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام اور اداروں کی مضبوطی کیلئے موجودہ حکومت کو آئینی مدت پوری کرنی چاہیے جو انشاء اللہ ہوگی۔ شیخ محمد یونس نے کہا ہے کہ ن لیگی کارکنان آج بھی مخدوم جاوید ہاشمی کو اسی طرح چاہتے ہیں جس طرح وہ 99ء کی حکومت کے بعد ان کی رہنمائی میں آمر کے خلاف سینہ سپر تھے کارکنان جاوید ہاشمی کو اہم حکومتی عہدہ پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ اول -