وزیر اعظم کے منع کرنے کے باوجود لیگی متوالیاں اپنے قائد کا استقبال کرنے جوڈیشل اکیڈمی کے باہر پہنچ گئیں

وزیر اعظم کے منع کرنے کے باوجود لیگی متوالیاں اپنے قائد کا استقبال کرنے ...
وزیر اعظم کے منع کرنے کے باوجود لیگی متوالیاں اپنے قائد کا استقبال کرنے جوڈیشل اکیڈمی کے باہر پہنچ گئیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم نوازشریف کے منع کرنے کے باوجود لیگی متوالیاں اپنے قائد کا استقبال کرنے کیلئے جوڈیشل اکیڈمی کے باہر پہنچ گئیں ۔

سماءٹی وی کے مطابق جے آئی ٹی میں پیشی کے حوالے سے وزیر اعظم کے روکنے کے باوجود متعدد لیگی خواتین رہنما اپنے قائد کا استقبال کرنے کیلئے جوڈیشل اکیڈمی کے سامنے پارک میں پہنچ گئیں جن کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے قائد کا استقبال کرنے کیلئے آنا تھا لہذٰا وہ سخت ترین سیکیورٹی کے باوجود پہنچ گئیں ۔

مزید خبریں پڑھیں،وزیر اعظم کے لیے جوڈیشل اکیڈمی کے باہر ایسی چیز نصب کر دی گئی کہ یقین کرنا مشکل ہو جائےگا

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی پیشی کے حوالے سے جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں اور کسی کارکن اور عام شہری جو جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف آنے سے روکا جا رہا ہے مگر اس کے باوجو د لیگی متوالیوں کا جوڈیشل اکیڈمی کے سامنے پارک میں پہنچ جانا حیران کن امر ہے۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل اکیڈمی کے سامنے پارک عوام کیلئے مکمل طور پر بند ہے مگر وہاں لیگی متوالیاں بیٹھ کر اپنے قائد کا انتظار کر رہی ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -