دہشتگردی کیخلاف ریہرسل کے تین روز بعد کراچی سینٹرل جیل سے کالعدم تنظیم کے 2دہشتگردفرار

دہشتگردی کیخلاف ریہرسل کے تین روز بعد کراچی سینٹرل جیل سے کالعدم تنظیم کے ...
دہشتگردی کیخلاف ریہرسل کے تین روز بعد کراچی سینٹرل جیل سے کالعدم تنظیم کے 2دہشتگردفرار

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی سینٹرل جیل میںدہشت گردی کے خلاف ریہرسل کے3 روز بعد کالعدم تنظیم کے 2 خطرناک قیدی فرار ہوگئے۔ صوبائی وزیر قانون کے حکم پر سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت 12 اہلکاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

جیو نیوز کے مطابق سینٹرل جیل کراچی سے کالعدم جماعت کے 2 خطرناک دہشت گرد باآسانی فرار ہوگئے۔ دونوں قیدی سینٹرل جیل میں قائم جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کیلئے آئے تھے۔ملزم شیخ محمد عرف فرعون اور احمد خان عرف منا کو 2013ءمیں سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا تھا۔ دونوں ملزموں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے تھا، ملزمان فرقہ وارانہ قتل اور پولیس پر حملوں میں ملوث تھے۔احمد منا کو ایک کیس میں 10 سال قید کی سزا بھی ہوچکی تھی۔

قیدیوں کے فرار ہونے کے معاملے پر صوبائی وزیر قانون و جیل خانہ جات کے حکم پر سینٹرل جیل پولیس کے 12اہلکاروں کو گرفتار کرکے لاک اپ کردیاگیا، ان میں جیل سپرنٹنڈنٹ اورڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ بھی شامل ہیں۔ڈی آئی جی جیل خانہ جات کی مدعیت میں ملزمان اور جیل کے 12 اہلکاروں کے خلاف نیوٹاﺅن تھانے میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -