ایل بی ڈبلیو کے بارے میں شاہد آفریدی کی معلومات نے پوری دنیا کو دنگ کردیا ،بھارت نے بھی لالہ کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کردی

ایل بی ڈبلیو کے بارے میں شاہد آفریدی کی معلومات نے پوری دنیا کو دنگ کردیا ...
ایل بی ڈبلیو کے بارے میں شاہد آفریدی کی معلومات نے پوری دنیا کو دنگ کردیا ،بھارت نے بھی لالہ کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کردی

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار کرکٹر شاہد آفریدی کی ایل بی ڈبلیو آوٹ کے بارے میں معلومات نے پوری دنیا کو حیران کردیا ،ویڈ یو سوشل میڈ یا پر وائرل ہوئی تو بھارتی میڈ یا نے بھی بوم بوم آفریدی کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کردی ۔

تفصیل کے مطابق نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں شاہد آفریدی مہمان کے طور پر آئے ۔پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں میزبان ہر مہمان کے ساتھ ایک گیم کھیلتے ہیں جس میں مہمان کے کانوں میں ہیڈ فون لگا کر کچھ الفاظ بولے جاتے ہیں اور مہمان نے بتانا ہوتا ہے کہ کیا الفاظ ادا ہوئے ہیں ۔اسی طرح شاہد آفریدی کے کانوں میں بھی ہیڈ فون لگا یا گیا اور میزبان نے ان کے سامنے” لیگ بی فوروکٹ “ کہا ،شاہد آفریدی کافی دیر تک اندازہ لگاتے رہے کہ میزبان کیا کہنا چاہ رہے ہیں ،اس کے بعد میزبانوں نے اشاروں کی مدد سے بھی بتانا چاہا جس پر شاہد آفریدی کو لگا کہ میزبان ”لیگ بی فور فری “کہنا چاہ رہے ہیں ۔میزبانوں نے پھر زور دے کر کہا ”لیگ بی فور وکٹ “ ،اس موقع پر شاہد آفریدی پہلے تھوڑا گھبرائے اور پھر کہا کہ ”لیگ بی فور فری “۔کافی دیر تک جب شاہد آفریدی کو بات کی سمجھ نہ آئی تو پھر انہوں نے ہیڈ فون اتار کر میزبان سے کہا کہ تم کہہ ہی غلط رہے ہو ،اس لیے مجھے سمجھ نہیں آرہی ،کیا کہا ہے آپ نے ؟۔اس سوال پر میزبان نے بتا یا کہ لیگ بی فور وکٹ ،اس بات پر شاہد آفریدی نے فوری سوال کیا کہ” لیگ بی فور وکٹ “کیا ہوتی ہے ؟۔شاہد آفریدی کے اس معصومانہ سوال پر میزبان نے فوری کہا کہ ”ایل بی ڈبلیو“۔اس بار شاہد آفریدی نے ایسی بات کردی کہ پوری دنیا ہی دنگ رہ گئی ،لالہ نے میزبان سے کہا کہ یہ کونسی کرکٹ کی زبان استعمال کر رہے ہو ،میں پہلی بار سن رہا ہو ں ”لیگ بی فور وکٹ“،اس موقع پر بوم بوم آفریدی نے میزبان کو یہاں تک کہہ دیا کہ ہیڈ وکٹ ہوتی ہے ،اس بار میزبان بھی چپ نہ رہا اور کہا کہ لیگ بی فور وکٹ کو عام زبان میں ایل بی ڈبلیو بھی کہتے ہیں ،جس پر شاہد آفرید ی ہنسنے لگے ۔یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تو دنیا بھر کے لوگ دنگ رہ گئے ،بھارتی میڈ یا کو بھی شاہد آفریدی کی پگڑی اچھالنے کا موقع مل گیا اور انہوں نے اس حوالے سے خبریں چلائیں کہ پاکستانی کرکٹر کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کا ہی نہیں پتہ ۔

مزید خبریں :انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد پاکستانی ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں 7ویں پوزیشن پر آ گئی

ویڈ یو دیکھئے

مزید : کھیل


loading...