سرکاری سطح پر قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کی طرف سے افطار ڈنر

سرکاری سطح پر قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کی طرف سے افطار ڈنر
سرکاری سطح پر قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کی طرف سے افطار ڈنر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر )گزشتہ روز دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں سرکاری سطح پر قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کی طرف سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔جس میں امارات میں مقیم پاکستان کی شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔ میزبانوں میں قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل سید جاوید حسین، ڈپٹی قونصل جنرل رانا ثمر جاوید، کمرشل قونصلر ڈاکٹر ناصر خان، پریس قونصلر عاشق حسین شیخ، ویلفیئر قونصلر مسزصولت ثاقب، ویلفیئر اتاشی مسزعاصمہ علی اعوان، ہیڈ آف چانسری احمد شامی، ویزا قونصلر نعمان عزیز اور رحمت دشتی جبکہ مہمانوں میں چودھری محمد الطاف ، میاں منیر ہانس، اشفاق احمد، سہیل خاور، خالد محمود گوندل ، طاہر منیر طاہر، زمرد بونیری، چودھری خالد حسین، راجہ سرفراز، ڈاکٹر ضیا ءالحسن، اسماعیل مغل، چودھری عبدالحمید، منظور جونیٹر، خواجہ عبدالوحید پال ذوالفقار ، خیال زمان اور کزئی، اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔


افطاری کے لئے آنے والے مہمانان گرامی کا استقبال قونصل جنرل سید جاوید حسن اور ان کے سٹاف نے گرم جوشی سے کیا اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ افطاری سے قبل مختلف النوع موضوعات پر آپس میں بات چیت بھی ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کے بارے بھی ذکر کیا گیا۔ افطاری سے قبل ماہ رمضان کو مسلمانوں کے لئے رحمت باعث برکت اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے تحفہ خاص قرار دیا۔ افطاری کے مہربان قونصل جنرل سید جاوید حسن نے اپنی اور سٹاف کی طرف سے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جبکہ مہمانوں کی تواضع پرتکلف افطار ڈنر سے کی گئی۔ سرکاری سطح پر افطار ڈنر کی یہ تقریب اپنی طرز کی منفرد تقریب تھی جس میں بزنس کمیونٹی کے علاوہ ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی اور قونصلیٹ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید :

عرب دنیا -