بائیو مکینک لیب کے لیے6.5 کروڑ روپے مختص

بائیو مکینک لیب کے لیے6.5 کروڑ روپے مختص
بائیو مکینک لیب کے لیے6.5 کروڑ روپے مختص

  

 اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزارت بین الصوبائی رابطہ امورنے پاکستان میں بین الاقوامی معیار کی بائیو مکینکل لیب کی تعمیر کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ساڑھے 6 کروڑ روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔روزنامہ ایکسپریس کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ امور کے ذیلی ادارے پاکستان سپورٹس بورڈ میں ملک کی پہلی بین الاقوامی معیار کی بائیو مکینکل لیب کی تعمیرکے لیے خطیررقم مختص کرنے  کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان سپورٹس بورڈ کے جناح اسٹیڈیم سے ملحقہ 3 کنال اراضی پر لیب کی بلڈنگ کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔لیب میں استعمال ہونیوالے آلات اور مشینری کی خریداری آسٹریلیا اور جرمنی سے کی جائیگی، بائیومکینکل لیب کا پروجیکٹ آئندہ مالی سال کے بجٹ  کے تحت مکمل کر لیا جائے گا، لیب کی تعمیر سے پاکستانی کھلاڑیوں کوچز اور آفیشلزکو ملک میں جدید سہولیات میسر ہوں گی۔

 وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ امور ریاض حسین پیر زادہ نے کہا کہ پروجکیٹ کو مکمل کرنے کیلیے تعاون پر وزارت خزانہ کے  شکرگزار ہیں، پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں تعمیر  ہونیوالی لیب جنوبی ایشیا کی جدید ترین لیب ہو گی۔ریاض حسین پیر زادہ نے کہاکہ پروجیکٹ مکمل کرنے کے لیے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر وقار احمد کوہدایات جاری کی گئی ہیں، بلڈنگ کی تعمیر مکمل ہو چکی جبکہ مشینری کی  تنصیب بھی جلد کر لی جائے گی جس کے بعد لیب میں کھلاڑیوں کیلئے ڈوپ ٹیسٹ اور دیگر ٹسٹیوں کی سہولت میسر ہو گی۔

مزید :

کھیل -