شاندار فتح کے بعد کرکٹ کپتان کو گائے انعام میں دے دی گئی، دیگر کھلاڑیوں کو کیا چیز ملی؟ جان کرآپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

شاندار فتح کے بعد کرکٹ کپتان کو گائے انعام میں دے دی گئی، دیگر کھلاڑیوں کو ...
شاندار فتح کے بعد کرکٹ کپتان کو گائے انعام میں دے دی گئی، دیگر کھلاڑیوں کو کیا چیز ملی؟ جان کرآپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

  


نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی ریاست گجرات میں کرکٹ ٹورنامنٹ انتظامیہ نے فائنل میچ میں فتح سمیٹنے والی ٹیم کو ٹرافی کی بجائے گائے انعام میں دے دی ۔فاتح ٹیم کے علاوہ مین آف دی میچ کو بھی گائے انعام میں دی گئی جبکہ ٹیم کے باقی کھلاڑیوں کو ایک ایک بچھڑا انعام میں ملا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ریاست گجرات کے شہر وڈودرا میں کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کی اس وقت ہوائیاں اڑ گئیں جب انہیں فائنل میچ جیتنے کے بعد ٹرافی کی بجائے گائے کی رسی تھما دی گئی۔کرکٹ ٹورنامٹ کا انعقاد وڈودرا میں بسنے والی رابڑی برادری کی جانب سے کیا گیا تھا،اس برادری کا پیشہ گلہ بانی ہے اور شہر میں اس کی اکثریت ہے۔

ٹورنامنٹ کے منتظم پرکاش رابڑی نے مقامی ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گائے کو انعامی ٹرافی کے طور پر دینے کا مقصد اس کے تحفظ کی ضرورت کو اجاگر کرنا اور یہ پیغام دینا ہے کہ گائے ہمارے معاشرے کا سب سے اہم حصہ ہے۔ گلہ بان ہونے کی حیثیت سے رابڑی برادری نے ہمیشہ گو¿ ماتا کی رکھشا کی ہے اور کرتی رہی گی۔ پرکاش نے حکومت سے گائے کو قومی جانور کا درجہ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

مزید : کھیل


loading...