وزیراعظم بغیرپروٹوکول ، صرف تین گاڑیوں پر جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے

وزیراعظم بغیرپروٹوکول ، صرف تین گاڑیوں پر جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے
وزیراعظم بغیرپروٹوکول ، صرف تین گاڑیوں پر جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم نوازشریف پاناما کیس کی تحقیقات کر نیوالی جے آئی ٹی کے روبرو پیشی کیلئے جوڈیشل اکیڈمی میں پہنچ گئے ہیں، وہ کسی پروٹوکول کے بغیر ہی صرف تین گاڑیوں پر وہاں پہنچے اور ان کے ساتھ صرف خاندان کے افراد موجود تھے۔
مقامی میڈیا کے مطابق جوڈیشل اکیڈمی میں پیشی کے موقع پر وزیراعظم ہشاش بشاش تھے اور ان کے چہرے پر مسکراہٹ تھی، جوڈیشل اکیڈمی سے پہلے موجود ناکے پر موجود سیاسی کارکنان نے نعرے لگائے تو وزیراعظم نے ہاتھ ہلاکر نعروں کا جواب دیا۔ جوڈیشل اکیڈمی کے گیٹ آگے پہنچ کر وزیراعظم کی گاڑی رکی جس میں سے اتر کر وزیراعظم جوڈیشل اکیڈمی کے اندر چلے گئے ، اس موقع پر وزیراعظم کے پاس کچھ دستاویزات بھی دیکھی گئیں جو وہ ممکنہ طورپر جے آئی ٹی کے روبروپیش کریں گے ، تھوڑی ہی دیر میں جے آئی ٹی کی کارروائی شروع ہو جائے گی اور آخری اطلاعات تک وزیراعظم انوسٹی گیشن روم میں پہنچ چکے ہیں۔
اس سے قبل وزیراعظم ہاﺅس میں ہونیوالے اجلاس میں نوازشریف نے فیصلہ کیا کہ وہ عام پاکستانی کی طرح جے آئی ٹی کے روبروپیش ہوں گے اور کوئی سیکیورٹی پروٹوکول ساتھ نہیں لے جایاجائے گا۔

مزید :

قومی -