وزیراعظم کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی، اسحاق ڈار کوجوڈیشل اکیڈمی داخل ہونے سے روکدیاگیا

وزیراعظم کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی، اسحاق ڈار کوجوڈیشل اکیڈمی داخل ہونے سے ...
وزیراعظم کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی، اسحاق ڈار کوجوڈیشل اکیڈمی داخل ہونے سے روکدیاگیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاناما کیس کی تحقیقات کرنیوالی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے روبرووزیراعظم نوازشریف نے پیش ہوکر تاریخ رقم کردی اور اس موقع پر ان کیساتھ سیکیورٹی سکواڈ کی ایک گاڑی بھی نہیں تھی تاہم ان کے ساتھ ان کی فیملی کے اراکین موجود تھے ، اس موقع پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیرمملکت مریم اورنگزیب بھی وزیراعظم سے اظہار یکجہتی کیلئے پہنچے لیکن سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں جوڈیشل اکیڈمی داخل ہونے سے روکدیا۔

جے آئی ٹی کے سامنے پیشی ،شریف خاندان کا ایک ایسا شخص وزیراعظم کے ساتھ جوڈیشل اکیڈمی آگیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا ،کسی کو توقع نہ تھی کہ ۔۔۔

وزیراعظم کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور اکیڈمی کے باہر ایک بلٹ پروف ڈائس بھی پہنچا دی گئی ، امکان ہے کہ جے آئی ٹی کے روبروپیشی کے بعد باہرآکر وزیراعظم میڈیا سے بھی مختصر گفتگو کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کیساتھ موجود ان کی فیملی کے اراکین کو انتظار گاہ میں بٹھادیاگیا جبکہ ایک اور ذریعے نے بتایا کہ وزیراعظم کے جوڈیشل اکیڈمی پہنچنے کے بعد حمزہ شہبازاور شہبازشریف واپس روانہ ہوگئے ہیں جبکہ حسین نوازاور وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر وہیں موجود ہیں۔ ‎

مزید :

قومی -