”ہم باپ ہیں، باپ۔۔۔ “ قومی ٹیم فائنل میں پہنچتے ہی ”ابو“ بھی بن گئی، فائنل 18 جون کو ہے اور اس روز کون سا دن ہے؟ حقیقت جان کر آپ ہنسی سے بے حال ہو جائیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم نے ایک بار پھر خود کو ”ان پریڈیکٹ ایبل“ ثابت کرتے ہوئے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں تو جگہ بنا ہی لی ہے لیکن اس کیساتھ ہی بھارت کو یہ بھی بتا دیا ہے کہ ”باپ“ کون ہے اور بیٹا کون۔۔۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ’سرفراز کاکوئی کمال نہیں، میچ جوائے گئے ہیں، وسیلوں کا نام نہیں لوں گا : عامر سہیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا
آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کا فائنل میچ 18 جون کو کھیلا جانا ہے اور 18 جون کو ہی ”فادرز ڈے“ یعنی باپ کا عالمی دن منایا جانا ہے لہٰذا کرکٹ کا ”باپ“ تو فائنل میں پہنچ ہی چکا ہے تاہم آخری معرکے میں اس کے مقابلہ ”بیٹا“ آتا ہے یا”پوتا“ اس فیصلہ بھی آج ہو ہی جائے گا۔
پاکستان کی جیت کیساتھ جیسے ہی پاکستانیوں کو معلوم ہوا ہے کہ 18 جون کو فائنل اور 18 جون کو ہی فادرز ڈے ہے، ویسے ہی انٹرنیٹ پر ایک طوفان برپا ہے اور بھارتی صارفین منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔
محمد حفیظ کا سب سے بڑا دشمن بھی پاکستان کی تاریخی فتح پر بول پڑا ، ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کا دل خوش کر دیا
اس جیت کے بعد تو وریندر سہواگ جیسے کھلاڑی بھی اپنا چھپانے کیلئے جگہ ڈھونڈتے پھر رہے ہیں مگر پاکستانی ہیں کہ ان کی خوشی کسی طرح بھی ختم ہونے میں نہیں آ رہی۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ ساری حقیقت جان کر آپ اپنی آنکھیں بند کریں گے اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تصور کرتے ہوئے ہلکی اور پرسکون مسکراہٹ کے ساتھ یہ ضرور کہیں گے ”ہم باپ ہیں، باپ۔۔۔“