ویسٹ انڈیز اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سریز ،نتیجہ کیا رہا ؟ویسٹ انڈین کرکٹ کے لیے تاریخ کی سب سے شرمناک خبر آگئی

ویسٹ انڈیز اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سریز ،نتیجہ کیا رہا ؟ویسٹ انڈین ...
ویسٹ انڈیز اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سریز ،نتیجہ کیا رہا ؟ویسٹ انڈین کرکٹ کے لیے تاریخ کی سب سے شرمناک خبر آگئی

  

سینٹ لوشیا (ڈیلی پاکستان آن لائن )افغانستان کے خلاف سریز میں ناقص کارکردگی کے باعث ویسٹ انڈیز پہلی مرتبہ ورلڈ کپ 2019کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے سے محروم ہو گیا ۔تین میچوں پر مشتمل سریز ایک ایک میچ سے برابر ہو گئی ،فیصلہ کن میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا ۔

ویسٹ انڈیز کے دورے پر گئی افغانی ٹیم نے پہلے میچ میں ہی ویسٹ انڈیز کو انتہائی شرمناک طریقے سے شکست دی تھی ۔اس میچ میں افغانستان کی ٹیم محض 212رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہدف حاصل کرنے میدان میں آئی تو افغان باولر راشد خان نے صرف 18رنز دے کر 7کھلاڑیوں کو آوٹ کردیا اور اس طرح افغانستان نے ویسٹ انڈیز کو 149رنز پر آوٹ کر کے میچ اپنے نام کر لیا ۔دوسرے میچ میں افغانستان کی ٹیم 135رنز پر ڈھیر ہو گئی ، اس میچ میں بھی افغانستان کی باولنگ نے آسان ہدف کو مشکل بنا دیا تھا لیکن ویسٹ انڈیز نے چھ وکٹیں گنوا کر ہدف حاصل کرلیا ۔دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا میچ بارش کی نظر ہو گیا اور اس طرح سریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ۔سریز میں برابرہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کے لیے سب سے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی ہے ،ورلڈ کپ 2019میں براہ راست شرکت کے لیے ویسٹ انڈیز کے امکانات تقریباً ختم ہو گئے ہیں اور کالی آندھی کو اب ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے کوالیفائی راونڈ کھیلنا پڑے گا ۔

مزید خبریں :”چلو شاباش۔۔۔! نکلو۔۔۔“ وقار یونس نے انگلش کپتان کے خراب وکٹ پر رونے دھونے کا ”نوٹس“ لے لیا، ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کے دل جیت لئے

مزید :

کھیل -