حسن علی نے وکٹ لی تو سابق انگلش کپتان کے ساتھ بیٹھے ڈیرن سیمی نے ایسا جشن منایا کہ پاکستانیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔۔۔ مائیکل وان کی حالت ایسی پتلی ہوئی کہ وقار یونس کیلئے ہنسی چھپانا مشکل ہو گیا

حسن علی نے وکٹ لی تو سابق انگلش کپتان کے ساتھ بیٹھے ڈیرن سیمی نے ایسا جشن ...
حسن علی نے وکٹ لی تو سابق انگلش کپتان کے ساتھ بیٹھے ڈیرن سیمی نے ایسا جشن منایا کہ پاکستانیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔۔۔ مائیکل وان کی حالت ایسی پتلی ہوئی کہ وقار یونس کیلئے ہنسی چھپانا مشکل ہو گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں انگلینڈ اور پاکستان کا میچ پوری دنیا میں دیکھا گیا اور پاکستان نے اس میچ میں فتح حاصل کر کے پوری دنیا کو دنگ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ’سرفراز کاکوئی کمال نہیں، میچ جوائے گئے ہیں، وسیلوں کا نام نہیں لوں گا : عامر سہیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ایک جانب جہاں پوری دنیا میں کرکٹ کے چاہنے والے یہ میچ دیکھ رہے تھے تو دوسری جانب ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان ڈیرین سمی، وقار یونس اور سابق برطانوی کپتان مائیکل وان بھی یہ میچ دیکھنے کیلئے اکٹھے ہوئے۔

اب اسے اتفاق کہیں یا پاکستانیوں کی خوش قسمتی، کہ حسن علی نے جب این مورگن کی وکٹ لی تو اس وقت ڈیرن سیمی ویڈیو ریکارڈ کر رہے تھے اور اس سے متعلق بات چیت چل رہی تھی کہ پاکستان کو یہاں وکٹ کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ محمد حفیظ کا سب سے بڑا دشمن بھی پاکستان کی تاریخی فتح پر بول پڑا ، ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کا دل خوش کر دیا

ابھی ایسا کہا ہی جا رہا تھا کہ حسن علی نے این مورگن کو آﺅٹ کر دیا، اور ان کے آﺅٹ ہوتے ہی ڈیرن سیمی نے ایسا شور مچایا کہ ساتھ بیٹھے مائیکل وان شرمندہ سے ہو گئے جبکہ وقار یونس کیلئے اپنی ہنسی چھپانا مشکل ہو گیا۔ ان کی یہ ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد پاکستانی بھی خوب محظوظ ہو رہے ہیں اور ڈیرین سیمی کے پاکستانی ٹیم اور پاکستان کیساتھ پیار پر ان کے مشکور ہیں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

کھیل -