ڈمپر انتخابات میں مسلم لیگ ن کے سارے روڑے کچل دے گا: فردوس عاشق

ڈمپر انتخابات میں مسلم لیگ ن کے سارے روڑے کچل دے گا: فردوس عاشق
ڈمپر انتخابات میں مسلم لیگ ن کے سارے روڑے کچل دے گا: فردوس عاشق

  

اسلام آباد (آن لائن) سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا انہیں خواتین سے بات کرنے کا سلیقہ ہی نہیں، میں نہیں ڈرنے والی، یہ نام کا وزیر پانی و بجلی ہے۔ مجھے ڈمپر کہنے والا خواجہ آصف مت بھولے کہ 2018ءکے انتخابات میں یہ ڈمپر ن لیگ کے سارے روڑے کچل دے گا، میرے خلاف نیب میں مقدمات بنانے والی میری سابق جماعت پیپلز پارٹی تھی اور اس کے پیچھے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا ہاتھ تھا مگر میں سرخرو ہوگئی اور نیب نے میرے خلاف تحقیقات ختم کر دیں۔

مزید :

اسلام آباد -