اسحاق ڈار کے اثاثوں کی کل قیمت کتنی ہے ؟تفصیلات سامنے آگئیں ،جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

اسحاق ڈار کے اثاثوں کی کل قیمت کتنی ہے ؟تفصیلات سامنے آگئیں ،جان کر آپ کے بھی ...
اسحاق ڈار کے اثاثوں کی کل قیمت کتنی ہے ؟تفصیلات سامنے آگئیں ،جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کے 2016کے مالی گوشوارے جاری کردئیے ہیں جس کے مطابق وزیراعظم کے گوشوارے ایک ارب 62کروڑ سے زائد جبکہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے کل اثاثوں کی مالیت 58کروڑ روپے ہیں ۔

تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری مالی گوشواروں میں کہا گیا کہ وزیراعظم کو حسین نواز نے 23کروڑ 45لاکھ روپے بھجوائے ،وزیراعظم نے جاتی عمرہ جائیداد کی قیمت 40لاکھ روپے اور اپر مال لاہورمیں جائیداد کی مالیت 15لاکھ روپے ظاہر کی ۔مالی گوشواروں کے مطابق وزیراعظم 3گاڑیوں اور 2ٹریکٹرز کے مالک ہیں ۔ادھر وزیراعظم کے قریبی رفیق اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے اثاثوں کی کل مالیت 58کروڑ روپے ظاہر کی ہے جبکہ عمران خان ایک ارب 40کروڑ روپے سے زائد گوشواروں کے مالک ہیں۔رپورٹ کے مطابق شیخ رشید 4کروڑ 75لاکھ روپے ،شاہ محمود قریشی 50کروڑ روپے اورجہانگیر ترین 78کروڑ روپے اثاثوں کے مالک ہیں ۔

مزید خبریں :عمران خان کتنی بکریوں کے مالک ہیں ؟اثاثوں کی انتہائی حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

مزید : قومی


loading...