24گھنٹوں میں بھارتی فوج پر6حملوں میں بھارتی فوجیوں کی کیا حالت ہو گئی ؟ آپ بھی جانئیے

24گھنٹوں میں بھارتی فوج پر6حملوں میں بھارتی فوجیوں کی کیا حالت ہو گئی ؟ آپ بھی ...
24گھنٹوں میں بھارتی فوج پر6حملوں میں بھارتی فوجیوں کی کیا حالت ہو گئی ؟ آپ بھی جانئیے

  


سری نگر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) معصوم اور بے گناہ کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ گرانے والی بھارتی فوج پر مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں ایک روز میں ہونے والے متعد د حملوں میں 13فوجی زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں 24گھنٹوں کے دوران بھارتی فوجی قافلوں پر 6بڑے حملے ہوئے جس میں 13فوجی شدید زخمی ہوئے ۔صرف چار گھنٹوں کے دوران مقبوضہ وادی کے جنوبی علاقے میں 4فوجی قافلوں جبکہ شمال میں ایک قافلے پر حملہ کیا گیا ۔

بھارتی آفیسرنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں سینٹرل ریزر و پولیس فورس کے لدیار کیمپ پر گرنیڈ سے حملہ کیا گیا جس میں 10جوان زخمی ہوئے ۔ان میں سے دو شدید زخمی ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔

اس کے علاوہ ایک دوسرے حملے میں ضلع اننت ناگ میں ریٹائر جج کے گھر کی نگرانی پر مامور بھارتی اہلکاروں کو فائرنگ سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2سنتری زخمی ہوئے۔

تیسرے حملے میں ضلع پلوامہ میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے کیمپ پر گرنیڈ سے حملہ کیا گیا جو فضاءمیںہی پھٹ گیا جس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ۔

حملہ کرنے والوں نے پلوامہ پولیس سٹیشن پر بھی گرنیڈ پھینکا جس میں پولیس اہلکار معمولی زخمی ہے۔

پولیس حکا م نے مقبوضہ وادی کے شمالی علاقے میں بھی ایک حملے کی تصدیق کی ہے جس میں ہونے والے مالی یا جانی نقصان کی تفصیلات نہیں دی گئیں۔

مزید : قومی


loading...