فائنل پاکستان، بنگلہ دیش میں ہو گا بھارتی ہائی کمشنر گو تم بمباوالے کی پیشگوئی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان میں تعینات بھارت کے ہائی کمشنر گوتم بمباوالے نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام لندن میں ہونیوالے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کیلئے بھارتی ٹیم کے بجائے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فائنل میچ کی پیشگوئی کر دی۔
روزنامہ ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق افطار ڈنر میں سابق وزیراعظم چودھری شجاعت ، سابق چیئرمین سینٹ و سیم سجاد، سابق سینیٹر انور بیگ کے علاوہ کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ بھارتی ہائی کمشنر نے کہا پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور جس انداز سے کم بیک کیا امید کی جاتی ہے پاکستان کرکٹ ٹیم فائنل میں کامیابی حاصل کر لے گی۔ انہوں نے کہا پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کے کوئی امکانات نہیں، حالات سازگار ہوں گے تو سیریز کا فیصلہ حکومت کرے گی، کرکٹ دونوں ممالک کے عوام کا پسندیدہ ترین کھیل ہے ۔ انہوں نے کہا بھارتی ویزہ کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا، محدود ویزے جاری کئے جا رہے ہیں۔