بھارت ٹاس جیت گیا۔۔۔ ویرات کا ایسا فیصلہ کہ پاکستان اور بھارت کے فائنل کا امکان پیدا ہو گیا

بھارت ٹاس جیت گیا۔۔۔ ویرات کا ایسا فیصلہ کہ پاکستان اور بھارت کے فائنل کا ...
بھارت ٹاس جیت گیا۔۔۔ ویرات کا ایسا فیصلہ کہ پاکستان اور بھارت کے فائنل کا امکان پیدا ہو گیا

  

برمنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ فخر پاکستان، فخر زمان کی میچ کے بعد ایک ایسی تصویر منظرعام پر آ گئی کہ بھارتی ٹیم تو کیا فوجیوں کی بھی ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئیں، سوشل میڈیا پر بھونچال، دیکھ کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے” اعلیٰ“

میچ کیلئے بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما، شیکھر دھون، یووراج سنگھ، مہندرا سنگھ دھونی، کیدر جادیو، ہردیک پانڈیا، رویندرا جدیجہ، روی چندرن ایشوین، جسپریت بمرا اور بھوینشور کمار کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”ہم باپ ہیں، باپ۔۔۔ “ قومی ٹیم فائنل میں پہنچتے ہی ”ابو“ بھی بن گئی، فائنل 20 جون کو ہے اور اس روز کون سا دن ہے؟ حقیقت جان کر آپ ہنسی سے بے حال ہو جائیں گے

میچ کیلئے بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت مشرفی مرتضیٰ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، سومیا سرکار، صابر رحمان، مشفیق الرحیم، شکیب الحسن، محمود اللہ، مصدق حسین، مشرفی مرتضیٰ، تسکین احمد، روبیل حسین اور مسفیض الرحمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -