کراچی کی شاہراہوں پر شیر کو سیر کرانے والا نوجوان پکڑا گیا

کراچی کی شاہراہوں پر شیر کو سیر کرانے والا نوجوان پکڑا گیا
کراچی کی شاہراہوں پر شیر کو سیر کرانے والا نوجوان پکڑا گیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی میں اپنے شیر کو سڑکوں پرسیر کرانے والے شہری کو پولیس نے گرفتار کر کے شیر کو تحویل میں لے لیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کریم آباد میں نوجوان اپنی گاڑی کے پچھلے کھلے حصے میں شیر کو بٹھا کر سڑکوں پر گھماتا رہا جسے دیکھ کر شہری خوفزدہ ہو گئے تاہم اس کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے اس شہری کو گرفتار کر لیا ۔

شیر کو سیر کرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوام کی بڑی تعداد نے شیر کے مالک کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک قرار دیا جو کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔

شوشل میڈیا پر ویڈیو وائر ل ہونے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی حرکت میں آئے اور پولیس نے متعلقہ شہری کو گرفتار اور شیر کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ دوسری جانب گرفتار ملزم نے بتایا کہ اس کے پاس شیر رکھنے کا لائسنس ہے، شیر کی طبعیت خراب تھی اس لیے ہوا خوری کے لیے کھلی گاڑی میں بٹھا کر سڑکوں کا چکر لگایا۔

مزید :

کراچی -