وزیر اعظم نوازشریف سے جے آئی ٹی میں 3گھنٹے تک تفتیش

وزیر اعظم نوازشریف سے جے آئی ٹی میں 3گھنٹے تک تفتیش
وزیر اعظم نوازشریف سے جے آئی ٹی میں 3گھنٹے تک تفتیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آبا د(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم نوازشریف جے آئی ٹی میں 3گھنٹے پیشی کے بعد باہر آگئے ۔وزیر اعظم سے اس دوران مختلف مالی معاملات کے حوالے سے سوالات کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد باہر آگئے ہیں ، ان سے جے آئی ٹی میں 3گھنٹے 7منٹ تک تفتیش کی گئی ۔وزیر اعظم نوازشریف صبح 11بجکر 15منٹ پر جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوئے تھے جنہوں نے3 گھنٹے کے بعد باہر آکر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جے آئی ٹی کو ایک ایک پیسے کا حساب دیدیا ہے۔ کوئی ایسا خاندان نہیں جس نے اپنی تین نسلوں کا حساب دیا ہو۔ 

مزید خبریں پڑھیں،ترک وزیر خارجہ کشیدگی ختم کرانے میں تعاون کیلئے طیب اردگان کی ہدایت پر قطر پہنچ گئے

یاد رہے وزیر اعظم نوازشریف جے آئی ٹی میں پیشی کیلئے اپنی ذاتی گاڑی میں بغیر پروٹوکول کے جوڈیشل اکیڈمی پہنچے تھے ۔

وزیر اعظم کے پیشی : جوڈیشل اکیڈمی کے باہر عابد شیر علی کی امامت میں نماز ظہر کی ادائیگی

مزید :

قومی -