قطر نے لڑاکا طیاروں کی خریداری کیلئے امریکہ سے معاہدہ کر لیا

قطر نے لڑاکا طیاروں کی خریداری کیلئے امریکہ سے معاہدہ کر لیا
قطر نے لڑاکا طیاروں کی خریداری کیلئے امریکہ سے معاہدہ کر لیا

  


دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں کی جانب سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کے اعلان کے بعد قطر نے امریکہ سے جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کر لیا ۔امریکی صدر ٹرمپ نے بھی قطر کیخلاف سعودی عرب اور دیگر ممالک کے فیصلے کا خیرمقدم کیا تھا ۔ 

”پاکستان ٹوڈے“ کے مطابق قطری وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دوحہ نے 12ارب ڈالر کے ایف 15لڑاکا طیاروں کی خریداری کیلئے امریکی حکومت سے معاہدے کیا ہے ۔معاہدے کے حوالے سے باخبر ذرائع نے غیر ملکی ایجنسیوں کو بتایا کہ امریکی سیکرٹری دفاع اور قطری وزیر مملکت برائے دفاعی امور کے درمیان بدھ کے روز ملاقات میں معاہدے پر دستخط کیے گئے ، بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ معاہدے کے بعد قطر امریکہ سے 36لڑاکا طیارے خریدے گا ۔

مزید خبریں پڑھیں،وزیر اعظم نوازشریف سے جے آئی ٹی میں کتنے گھنٹے تک تفتیش کی گئی

ملاقات کے دوران امریکی سیکرٹری دفاع اور قطری وزیر مملکت برئے دفاعی امورنے داعش اور کشیدگی ختم کرنے کی اہمیت کے حوالے سے مشاورت بھی کی ۔

ترجمان پینٹاگون نے اپنی ای میل میں دیے گئے موقف میں کہا ہے کہ اس معاہدے سے امریکہ اور قطر کے درمیان سیکیورٹی تعاون اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں اضافہ ہو گا ۔

ترک وزیر خارجہ کشیدگی ختم کرانے میں تعاون کیلئے طیب اردگان کی ہدایت پر قطر پہنچ گئے

اس سے قبل نومبر میں بھی امریکہ نے قطر کیساتھ 72ایف 15کیو اے طیاروں کی ممکنہ فروخت کے حوالے سے 21.1ارب ڈالر کے معاہدے کی منظوری بھی دی تھی ۔

یاد رہے سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کی جانب سے دہشتگردوں کی حمایت کا الزام لگا کر قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ نے بھی قطر کو دہشگردی کا بڑا سپانسر قرار دیتے ہوئے سعودی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا تھا ۔

مزید : عرب دنیا


loading...