احمد شہزاد کی کل کے میچ میں ایک حرکت دیکھ کر سب پاکستانی پریشان ہو گئے کہ کہیں ٹیم میں واپس ہی نہ آ جائیں، آج سب کہہ رہے ہیں کہ ”شکر ہے بات آئی گئی ہو گئی“ ایسا کیا کر دیا تھا؟ جان کر آپ ہنسی نہیں روک پائیں گے

احمد شہزاد کی کل کے میچ میں ایک حرکت دیکھ کر سب پاکستانی پریشان ہو گئے کہ کہیں ...
احمد شہزاد کی کل کے میچ میں ایک حرکت دیکھ کر سب پاکستانی پریشان ہو گئے کہ کہیں ٹیم میں واپس ہی نہ آ جائیں، آج سب کہہ رہے ہیں کہ ”شکر ہے بات آئی گئی ہو گئی“ ایسا کیا کر دیا تھا؟ جان کر آپ ہنسی نہیں روک پائیں گے

  

کارڈیف (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کیا تو سب نے احمد شہزاد، محمد حفیظ، اظہر علی، وہاب ریاض سمیت سینئر کھلاڑیوں سے امیدیں لگا لیں تاہم بھارت کیخلاف پہلے میچ میں ہی تمام سینئر کھلاڑی بری طرح ناکام ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”ہم باپ ہیں، باپ۔۔۔ “ قومی ٹیم فائنل میں پہنچتے ہی ”ابو“ بھی بن گئی، فائنل 20 جون کو ہے اور اس روز کون سا دن ہے؟ حقیقت جان کر آپ ہنسی سے بے حال ہو جائیں گے

اس میچ کے بعد وہاب ریاض وطن واپس آ گئے تو احمد شہزاد کو باہر بٹھا کر ان کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا جنہوں نے اپنے انتخاب کو صحیح ثابت کر دکھایا۔ انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ میں عماد وسیم زخمی ہو کر گراﺅنڈ سے باہر گئے تو احمد شہزاد ان کی جگہ فیلڈنگ کیلئے گراﺅنڈ میں آ گئے۔

شومئی قسمت کپتان سرفراز احمد نے انہیں فیلڈنگ کیلئے کھڑا بھی وکٹ کے قریب ہی کر دیا اور حسن اتفاق دیکھیں کہ انہوں نے ایک بہترین تھرو کے ذریعے عادل راشد کو پویلین بھی بھیج دیا۔ پاکستانی شائقین ٹی وی سکرین پر یہ منظر دیکھ کر جہاں پاکستان کی جیت کا جشن منا رہے تھے وہیں یہ پریشانی بھی لاحق ہو گئی کہ کہیں بہترین تھرو کے ذریعے ”عمدہ کارکردگی“ دکھانے پر وہ ٹیم میں واپس ہی نہ آ جائیں۔

پاکستانی ساری رات جشن منانے کیساتھ ساتھ اس فکر میں بھی مبتلا رہے تاہم آج سب شکر ادا کر رہے ہیں کہ ”بات آئی گئی“ ہو گئی اور کسی نے بھی احمد شہزاد کی اس تھرو کی جانب زیادہ توجہ نہیں دی اور نہ ہی اس ’اعلیٰ کارکرگی‘ کی بنیاد پر وہ جلد دوبارہ ٹیم میں شامل ہوتے نظر آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ فخر پاکستان، فخر زمان کی میچ کے بعد ایک ایسی تصویر منظرعام پر آ گئی کہ بھارتی ٹیم تو کیا فوجیوں کی بھی ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئیں، سوشل میڈیا پر بھونچال، دیکھ کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے” اعلیٰ“

ہم امید کرتے ہیں کہ احمد شہزاد اپنی سیلفیوں سے زیادہ اپنی بیٹنگ پر توجہ دیں گے اور ماہرین و شائقین کرکٹ کی جانب سے ہونے والی تنقید کا اپنی کارکردگی کے ذریعے بھرپور جواب دیتے ہوئے میرٹ پر ٹیم میں جگہ بنائیں گے۔

مزید :

کھیل -