”پاکستان 14 اگست کو لیا تھا اور۔۔۔“ انگلش ٹیم کیخلاف شاندار جیت کے بعد راشد لطیف پھر میدان میں آ گئے، اپنے منفرد انداز میں ایک بار پھر بھارت کو ایسا پیغام دیدیا کہ آپ بھی خوش ہو جائیں گے، ان کے سلام کے انداز میں چھپی ’شرارت‘ دیکھ کر ہی لطف آ جائے گا

”پاکستان 14 اگست کو لیا تھا اور۔۔۔“ انگلش ٹیم کیخلاف شاندار جیت کے بعد راشد ...
”پاکستان 14 اگست کو لیا تھا اور۔۔۔“ انگلش ٹیم کیخلاف شاندار جیت کے بعد راشد لطیف پھر میدان میں آ گئے، اپنے منفرد انداز میں ایک بار پھر بھارت کو ایسا پیغام دیدیا کہ آپ بھی خوش ہو جائیں گے، ان کے سلام کے انداز میں چھپی ’شرارت‘ دیکھ کر ہی لطف آ جائے گا

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں انگلش ٹیم کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کرنے پر راشد لطیف نے ایک مرتبہ پھر بھارتیوں کیلئے پیغام جاری کر دیا ہے اور ایسی بات کہہ دی ہے کہ ہر پاکستانی سے داد وصول کئے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ فخر پاکستان، فخر زمان کی میچ کے بعد ایک ایسی تصویر منظرعام پر آ گئی کہ بھارتی ٹیم تو کیا فوجیوں کی بھی ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئیں، سوشل میڈیا پر بھونچال، دیکھ کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے” اعلیٰ“

میچ کے بعد جاری ہونے والے اپنے ویڈیو بیان میں راشد لطیف نے کہا کہ ”ایک دن کا فرق رہا ہے ہمیشہ سے، 14 اگست اور 15 اگست۔۔۔ 14 جون کو ہم فائنل میں گئے ہیں اور 15 جون کو بھارت کا سیمی فائنل ہے، ہر جگہ ہم ایک دن آگے ہی جا رہے ہیں، خیر۔۔۔!اب اگر فائنل بھارت سے ہو گیا تو کرکٹ کی تاریخ کا بہت ہی بڑا میچ ہو جائے گا اور پھر دیکھیں گے کہ کون جیتتا ہے۔“

انہوں نے مزید کیا کہا؟ جاننے کیلئے ذیل میں دی گئی ویڈیو دیکھیں۔

مزید : کھیل


loading...