وزیر اعظم کی زیر صدار ت مشاورتی اجلاس ختم ، سیاسی محاذ پر جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ

وزیر اعظم کی زیر صدار ت مشاورتی اجلاس ختم ، سیاسی محاذ پر جارحانہ انداز ...
وزیر اعظم کی زیر صدار ت مشاورتی اجلاس ختم ، سیاسی محاذ پر جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد وزیر اعظم نوازشریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ختم ہو گیا ۔حکومت نے سیاسی مخاذ پر جارخانہ انداز اپنانے اور مخالفین کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سماءٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ختم ہو گیا ہے ، اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ، خرم دستگیر ، عابد شیر علی اور آصف کرمانی سمیت دیگر اہم رہنما شریک تھے ۔ اجلاس کے دوران لگی قیادت نے آئندہ کی حکمت عملی پر غور اور ارکان سے مشاورت کی ۔

وزیر اعظم نوازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احتساب سے کبھی گھبرائے نہ آئندہ گھبرائیں گے ۔قانون کی حکمرانی کیلئے آئندہ بھی پیش ہوتے رہیں گے ، ہمیشہ احتساب کا سامنا کیا ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...