چمپیئنز ٹرافی، بھارت کی بنگلہ دیش کو شکست، اتوار کوہائی ولٹیج مقابلہ ،فائنل میں شاہینوں کا ٹاکرا کوہلی الیون سے ہوگا

چمپیئنز ٹرافی، بھارت کی بنگلہ دیش کو شکست، اتوار کوہائی ولٹیج مقابلہ ،فائنل ...
چمپیئنز ٹرافی، بھارت کی بنگلہ دیش کو شکست، اتوار کوہائی ولٹیج مقابلہ ،فائنل میں شاہینوں کا ٹاکرا کوہلی الیون سے ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم(افضل افتخار)آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلہ دیش کو9وکٹوں سے شکست دے کرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔پاکستان اوربھارت کی ٹیموں کے مابین فائنل18جون کواوول میں کھیلاجائے گا۔بھارت کے روہت شرما مین آف دی میچ قرارپائے،بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا توبنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو کامیابی کے لیے 265 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں روہت شرما نے 123 اور کوہلی نے 96 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلیں۔بھارت کے آوٹ ہونے والے واحد بلے باز شیکھر دھون تھے جو کہ 46 رنز بنا کر مشرفِ مرتضیٰ کی گیند پر کیچ ہوئے۔اسکے بعدروہت شرمااورکوہلی کے درمیان ناقابل شکست178رنزکی پاٹنرشپ ہوئی۔اس سے قبل جب بنگلہ دیش کی اننگز کا آغاز ہوا تو پہلے اوور کی آخری گیند پر ہی بھوونیشور کمار نے اوپنر سومیا سرکار کو صفر کے سکور پر بولڈ کر دیا۔بھوونیشور کمار نے بھارت کو دوسری کامیابی اس وقت دلائی جب ساتویں اوور میں انھوں نے صابر رحمان کو آوٹ کیا۔ ان کا کیچ رویندر جدیجا نے پکڑا۔اس کے بعد تمیم اقبال اور مشفق الرحیم کی شراکت میں 123 رنز بنے۔ 153 کے مجموعی سکور پر کیدار جادھو نے تمیم اقبال کی وکٹ حاصل کی۔ انھوں نے 70 رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی گرنے والی چوتھی وکٹ شکیب الحسن کی تھی جو کہ 15 رنز بنا سکے۔ انھیں جدیجا نے آو¿ٹ کیا۔شکیب الحسن کے آوٹ ہونے کے اگلے اوور میں ہی بنگلہ دیش کی جانب سے دوسرے سیٹ بیٹسمین مشفق الرحیم بھی کیدار جادھو کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔ ان کا انفرادی سکور 61 رہا۔بنگلہ دیش کی چھٹی وکٹ اس وقت گری جب 218 کے مجموعی سکور پر مصدق حسین کو بھمرا نے 43ویں اوور میں اپنی ہی گیند پر کیچ آوٹ کیا۔اس کے بعد محمود اللہ 45ویں اوور کی آخری گیند پر آو¿ٹ ہوئے جب ان کی ٹیم کا سکور 229 تھا۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -