جے آئی ٹی کنٹینر سے اتر کر اداروں سے لڑائی بند کرے : رانا ثناءاللہ

جے آئی ٹی کنٹینر سے اتر کر اداروں سے لڑائی بند کرے : رانا ثناءاللہ
جے آئی ٹی کنٹینر سے اتر کر اداروں سے لڑائی بند کرے : رانا ثناءاللہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے آج قانون کی پاسداری کی مثال قائم کی اور انکے اقدام سے سپریم کورٹ کی عزت میں اضافہ ہوا ۔”جے آئی ٹی کنٹینر سے اتر کر اداروں سے لڑائی بند کرے “۔

سماءٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہناتھا کہ وزیر اعظم نے جے آئی ٹی کے سامنے اپنا موقف پیش کیا، جے آئی ٹی کو اپنی غیر جابنداری ثابت کرنی ہو گی ۔”جے آئی ٹی کو اب کنٹینر سے نیچے اترنا چاہیے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جے آئی ٹی کا طریقہ کار شفاف ہونا چاہیے ، شریف خاندان کو جب بھی احتساب کیلئے بلایا گیا پیش ہوااور آئندہ بھی جب بلایا گیا پیش ہونگے ۔جے آئی ٹی کنٹینر سے اتر کر اداروں سے لڑائی بند کرے۔پچھلے چار سال سے دھرنا سیاست ہو رہی ہے اور ا س کے پیچھے جو آلہ کار ہے کبھی وہ امپائر کی انگلی کا ذکر کرتاہے اور کبھی کچھ ، عمران خان نے جے آئی ٹی کو جو کندھوں پر اٹھایا ہوا ہے کیا جے آئی ٹی کو اس کی تردید نہیں کرنی چاہیے ۔

مزید :

لاہور -