”بیٹا جنریٹر چلا دو۔۔۔!“ وکٹ ملنے پر حسن علی کا جشن منانے کا انداز تو بہت ہی مقبول ہو رہا ہے، مگر ایک پاکستانی نے اس سٹائل کو لے کر ایسی تصویر بنا دی کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آگیا، دیکھ کر آپ بھی لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

”بیٹا جنریٹر چلا دو۔۔۔!“ وکٹ ملنے پر حسن علی کا جشن منانے کا انداز تو بہت ہی ...
”بیٹا جنریٹر چلا دو۔۔۔!“ وکٹ ملنے پر حسن علی کا جشن منانے کا انداز تو بہت ہی مقبول ہو رہا ہے، مگر ایک پاکستانی نے اس سٹائل کو لے کر ایسی تصویر بنا دی کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آگیا، دیکھ کر آپ بھی لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم میں شامل نوجوان فاسٹ باﺅلر حسن علی نے جہاں اپنی عمدہ کارکردگی سے پاکستانیوں کے دل جیتے ہیں وہیں ان کا وکٹ ملنے پر جشن منانے کا منفرد اندازہ بھی بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے لیکن ایک پاکستانی نے ان کے اس سٹائل کو لے کر ایسی تصویر بنا دی ہے کہ جو دیکھتا ہے، ہنسی سے حال ہوئے جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ فخر پاکستان، فخر زمان کی میچ کے بعد ایک ایسی تصویر منظرعام پر آ گئی کہ بھارتی ٹیم تو کیا فوجیوں کی بھی ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئیں، سوشل میڈیا پر بھونچال، دیکھ کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے” اعلیٰ“

حسن علی جب وکٹ لیتے ہیں تو سب سے پہلے ایک”مکا“ زمین کی جانب جڑتے ہیں اور پھر کھڑے ہو کر دونوں بازو پھیلاتے ہوئے آسمان کی جانب دیکھنا شروع کر دیتے ہیں۔ ایک پاکستانی کو شرارت سوجھی اور اس نے اس زبردست انداز کو اور بھی زبردست بنانے کا سوچ لیا۔

اس نے ”گورمنٹ آنٹی“ کی تصویر اٹھائی اور انہیں مخاطب کرتے ہوئے دکھایا گیا اور ساتھ لکھا ”حسن بیٹا۔۔۔! لائٹ گئی ہے جنریٹر تو چلا دو ذرا۔۔۔“

اس کے ساتھ ہی حسن علی کی مکا زمین کی جانب جڑنے کی تصویر ہے اور ان کے سامنے ایک جنریٹر بھی رکھ دیا گیا ہے جس کی ڈوری ان کے ہاتھ میں ہے اور انہیں یہ کہتا ہوا دکھایا گیا ہے کہ ”چلاتا ہوں۔“ اس تصویر کے نیچے حسن علی کی بازو پھیلا کر کھڑے ہو جانے کی تصویر لگی ہے اور اس پر لکھا ہے ”چل گیا پنکھا“

یہ تصویر جیسے ہی انٹریٹ پر جاری ہوئی ہے تو ہنسی کا ایک طوفان سا برپا ہے اور دیکھنے والے ہنسی سے بے حال ہوئے جا رہے ہیں اور دھڑا دھڑ شیئر کر رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -