سینیٹر شپ سے جان چھوٹے توایس ایچ او لگ جاﺅں :طاہر مشہدی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹر طاہر مشہدی نے کہاہے کہ سینیٹر شپ سے جان چھوٹے تو ایس ایچ او لگ جاﺅں ،کراچی کے کچھ علاقوں کے ایس ایچ او ز کھرب پتی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے اجلاس کے دوران طاہر مشہدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او گڈاپ کھرب پتی بن گیا ہے ،کچھ ایس ایچ اوز وزیراعلیٰ سے بھی زیادہ کماتے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ سینیٹر شپ سے جان چھوٹے تو ایس ایچ او لگ جاﺅں ۔طاہر مشہدی کا کہناتھا کہ وفاقی حکومت سندھ کو سوتیلی اولا د اور کراچی کو یتیم سمجھتی ہے ۔