گھر پر پولیس کا چھاپہ، ساڑھے تین لاکھ سم کارڈ برآمد، یہ کس کام کیلئے استعمال کئے جارہے تھے؟ دہشتگردی نہیں بلکہ۔۔۔ سم کارڈ کا ایسا استعمال آپ نے کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا ہوگا

گھر پر پولیس کا چھاپہ، ساڑھے تین لاکھ سم کارڈ برآمد، یہ کس کام کیلئے استعمال ...
گھر پر پولیس کا چھاپہ، ساڑھے تین لاکھ سم کارڈ برآمد، یہ کس کام کیلئے استعمال کئے جارہے تھے؟ دہشتگردی نہیں بلکہ۔۔۔ سم کارڈ کا ایسا استعمال آپ نے کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا ہوگا

  


بنکاک (نیو زڈیسک ) تھائی لینڈ کی پولیس نے دارلحکومت میں واقع ایک گھر سے تین چینی باشندوں کو گرفتار کیا ہے جو ایک ’کلک فارم‘ چلا رہے تھے، یعنی لوگوں سے رقم لے کر لاکھوں غیر قانونی سموں کو استعمال کرتے ہوئے ان کی ویب سائٹوں پر دھڑا دھڑ ’لائک‘ کے ڈھیر لگا دیتے تھے۔ اس کام کے لئے سینکڑوں موبائل فون اور لاکھوں کی تعداد میں غیر قانونی سمیں استعمال کی جا رہی تھیں۔

یاہو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملزمان غیر قانونی سموں کی مدد سے خصوصاً سوشل میڈیا موبائل ایپ ’وی چیٹ’ پر لائکس کی تعداد بڑھانے کا کام کرتے تھے۔ تھائی لینڈ کی پولیس کہنا ہے کہ ان لوگوں کو لائیکس کی تعداد کے لحاظ سے ادائیگی کی جاتی تھی۔ یہ وی چیٹ پر جتنے زیادہ لائیکس کرتے تھے اتنی ہی زیادہ رقم انہیں ملتی تھی اور ان میں سے ہر ایک اوسطاً تین ہزار سے ساڑھے چار ہزار ڈالر (3 لاکھ سے ساڑھے 4 لاکھ پاکستانی روپے ) ماہانہ کما رہا تھا۔

’متحدہ عرب امارات نے 300 ارب روپے خرچ کئے تاکہ طیب اردگان کے خلاف۔۔۔‘ متحدہ عرب امارات پر اب تک کا سب سے سنگین الزام لگادیاگیا، انتہائی سنگین صورتحال پیدا ہوگئی

پولیس کے مطابق ’کلک فارمز‘ کو آن لائن ویب سائٹیں اپنے صارفین اور نا ظرین کی تعداد بڑھانے کیلئے استعمال کرتی ہیں۔ انہیں سیاست دان اور سیاسی پارٹیاں بھی اپنی شہرت اور مقبولیت میں اضافے کے لئے استعمال کرتی ہیں۔ کاروباری کمپنیاں اور سیاسی پارٹیاں ان کی مدد سے اپنی ویب سائٹ کے لائیکس کو بیٹھے بٹھائے لاکھوں اور کروڑوں میں لے جاتی ہیں ۔

’وی چیٹ‘ چین کا نمایاں ترین آن لائن سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے آن لائن مارکیٹنگ بھی کی جاتی ہے جبکہ ایک ٹیکسٹ میسج سروس بھی اس کا حصہ ہے۔ کلک فارم چلانے والوں کے قبضے سے پولیس نے 476 موبائل فونز اورتقریباً 3لاکھ 47 ہزار 2 سو سمیں برآمد کی ہیں۔ ان لوگوں نے تھائی لینڈ کے دارلحکومت سے 200 کلومیٹر کی دوری پر ساکاﺅ صوبے میں ایک گھر کے اندر اپنا ٹھکانہ قائم کر رکھا تھا۔ گرفتار ہونے والے چینی باشندوں کی شناخت وانگ ڈانگ ، نیو بانگ اور نائی وین جین بتائی گئی ہے۔ ان کے خلاف غیر قانونی کاروبار کے الزامات کے تحت مقدمہ قائم کر کے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...