کویت سب پر بازی لے گیا، پاکستانی ملازمین کیلئے ایسی شاندار سہولت متعارف کروادی جس کا کسی عرب ملک نے ابھی تک سوچا بھی نہ تھا

کویت سب پر بازی لے گیا، پاکستانی ملازمین کیلئے ایسی شاندار سہولت متعارف ...
کویت سب پر بازی لے گیا، پاکستانی ملازمین کیلئے ایسی شاندار سہولت متعارف کروادی جس کا کسی عرب ملک نے ابھی تک سوچا بھی نہ تھا

  

کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ایسے وقت پر کہ جب عرب ممالک میں مقیم غیر ملکی سخت مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں کویت کی حکومت نے قابل ستائش قدم اٹھاتے ہوئے غیر ملکی ملازمین کو ان کے حقوق سے آگاہ کرنے کیلئے ایک خصوصی الیکٹرونک پلیٹ فارم قائم کردیا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے اردو اور ہندی سمیت پانچ مختلف زبانوں میں غیر ملکی ملازمین کو ان کے قانونی حقوق کے متعلق آگاہی اور بوقت ضرورت قانونی مشاورت فراہم کی جائے گی۔

عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کویت سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کے چیئرمین خالد العجمی نے بتایا کہ اس پلیٹ فارم پر تصاویر، کارٹونوں اور براہ راست سوالات کے ذریعے غیر ملکیوں کو ان کے حقوق سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی۔ ویب سائٹ کے علاوہ ایک موبائل فون ایپ بھی اس ای پلیٹ فارم کا حصہ ہے، جس کا خصوصی مقصد بدسلوکی کا نشانہ بننے والے غیر ملکیوں کو بروقت مدد فراہم کرنا ہے۔ متاثرہ غیر ملکیوں کو ضروری دستاویزات اور مطلوبہ قانونی رہنمائی بھی فراہم کی جائے گی۔

قطری ارب پتی نے سعودی عرب کی پابندیوں کا مقابلہ بھینسوں کے ذریعے کرنا شروع کردیا، ایسا کام کردیا کہ نئی تاریخ رقم ہوگئی، دنیا دنگ رہ گئی

ویب سائٹ پر معلومات اردو، ہندی، انگریزی، عربی اور فلپینو زبان میں دی جائیں گی۔ غیر ملکی ملازمین کو صرف قوانین کے متعلق آگاہی ہی فراہم نہیں کی جائے گی بلکہ بوقت ضرورت باقاعدہ قانونی مشاورت بھی دی جائے گی۔ غیر ملکی ملازمین کی رہنمائی کے لئے کام کرنے والے اداروں ، سفارتخانوں اور دیگر متعلقہ دفاتر کی معلومات بھی اس ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔ کویتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کاوش غیر ملکی ملازمین کو ان تمام مسائل سے بچانے میں کردار ادا کرے گی جن کی بنیادی وجہ محض قوانین اور حقوق سے لاعلمی ہوتی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -