قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے جے آئی ٹی کے دو ممبران کا قطر جانے کا امکان

قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے جے آئی ٹی کے دو ممبران کا قطر جانے کا ...
قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے جے آئی ٹی کے دو ممبران کا قطر جانے کا امکان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )قطری شہزادے حمد بن جاسم کا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے جے آئی ٹی کے دو ممبران قطر جائیں گے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ جے آئی ٹی ممبران کو بیرون ملک جانے کیلئے سپریم کورٹ کے بینچ سے اجازت لینا ہوگی اور اجازت ملتے ہی دو اراکین قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے دو حہ جائیں گے ۔

جے آئی ٹی ذرائع کا کہناہے کہ قطری شہزادے کا بیان پاناما کیس میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اسے ریکارڈ کرنا لازم ہے ۔واضح رہے کہ قطری شہزاد نے جے آئی ٹی کے قطر آ کر بیان ریکارڈ کرنے پررضامند ی ظاہر کر دی تھی ۔

اس سے قبل قطری شہزاد ے نے پاکستان آ کر بیان ریکارڈ کروانے کی رضامندی ظاہر کر دی تھی لیکن حسین نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کی تصویر سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے باعث قطری شاہی خاندان کو تشویش ہوئی کہ اگر قطری شہزادے کی بھی اسی طرح تصویر لیک کر دی گئی تو یہ شاہی خاندان کیلئے انتہائی غیر مناسب بات ہو گی جس پر قطری شہزادے نے پاکستان آ کر بیان ریکارڈ کروانے سے معذرت کر لی تھی ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -