نیوٹیک نے ایک لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کی تیاریاں شروع کردیں

نیوٹیک نے ایک لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کی تیاریاں شروع کردیں
نیوٹیک نے ایک لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کی تیاریاں شروع کردیں

  


لاہور (پ ر ) نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ کی زیر صدارت ایک اہم ویڈیو کانفرنس منعقد ہوئی جس میں لاہور، اسلام آباد ہیڈ کوارٹر سمیت کراچی ، پشاور اور کوئٹہ کے تمام ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹرز شریک ہوئے ۔ اجلاس میںپرائم منسٹر یوتھ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے زیر تحت ہونے والی ٹریننگ اور تربیت فراہم کرنے والے اداروں کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان کے معیار میں مزید بہتری لانے کیلئے مختلف اصلاحات پر غور کیا گیا ۔

اس موقع پر ذوالفقار احمد چیمہ نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم فنی تربیت کا معیار عالمی سطح تک لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرائم منسٹر یوتھ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے بیج ٹو کا فائنل امتحان 4جولائی سے شروع ہوگا جو کہ 90فیصد پریکٹیکل مشقوں پر مشتمل ہوگا ۔ تین ممتحن صاحبان میں سے 2کا تعلق انڈسٹری سے ہوگا ۔ مزید برآں 15سے30جولائی کے درمیان ملک بھر میں فنی ہنر مندی کے مقابلے منعقد کرائے جائیں گے۔ جیتنے والوں میں کیش پرائز ز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے جائیں گے۔

ڈائریکٹر سندھ اور بلوچستان نے اپنے اپنے صوبوں میں فائنل امتحان، اسکل کمپیٹیشنز اور پرائم منسٹر یوتھ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے چوتھے مرحلے کی تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔

ذوالفقار چیمہ نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ہنرمندی کے مقابلوں کو زیادہ سے زیادہ بامعنی اور کارآمد بنائیں ، زیادہ سے زیادہ صنعتکاروں اور آجروں کو مدعو کریں تاکہ نوجوانوں کی ہنرمندی کا معیار دیکھنے کے بعد وہ انہیں زیادہ سے زیادہ ملازمتیں دیں۔ علاوہ ازیں فائنل امتحان میں بھی انڈسٹری کے نمائندوں کو مدعو کیا جائے تاکہ وہ تربیت کے معیار کا مشاہدہ کرسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تربیت کا معیار بلند کرنا اور اس کو عالمی سطح تک لے کر جانا ہماری ترجیح اول ہے ۔

مزید : لاہور


loading...