بنگلہ دیش نے بھارت کیخلاف وہ کارنامہ سر انجام دے دیا جو وہ ٹورنامنٹ میں کسی اور ٹیم کے خلاف نہیں دے سکے

بنگلہ دیش نے بھارت کیخلاف وہ کارنامہ سر انجام دے دیا جو وہ ٹورنامنٹ میں کسی ...

برمنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن )بنگلہ دیش نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف سیمی فائنل میں پہلے 10اوورز میں اب تک کے سب سے زیادہ رنز بنا لیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی ٹیم اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی کے تین میچوں میں پہلے 10اوورز میں 24,36, 37 رنز ہی بنانے میں کامیا ب ہوئی تھی تاہم آج بھارت کیخلاف سیمی فائنل میں بنگلہ دیشی ٹیم نے پہلے 10اوورز میں 46رنز بنا کر یہ اپنا یہ ’ریکارڈ ‘ بھی توڑ دیاہے ۔

واضح رہے کہ بھارت کی خلاف میچ میں تمیم اقبال نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 70رنز اور مسفیز الرحمان نے 61رنز کی اننگ کھیلی ۔

مزید : کھیل


loading...