’یہ میری ماں کے آخری الفاظ تھے لیکن آواز صاف نہیں، کیا کوئی ہونٹ پڑھ کر بتاسکتا ہے کہ کیا کہا؟‘ خاتون نے اپنی ماں کی آخری ویڈیو انٹرنیٹ پر جاری کردی، دراصل کیا کہا تھا؟ صارفین نے پتہ لگالیا، جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں گی

’یہ میری ماں کے آخری الفاظ تھے لیکن آواز صاف نہیں، کیا کوئی ہونٹ پڑھ کر ...
’یہ میری ماں کے آخری الفاظ تھے لیکن آواز صاف نہیں، کیا کوئی ہونٹ پڑھ کر بتاسکتا ہے کہ کیا کہا؟‘ خاتون نے اپنی ماں کی آخری ویڈیو انٹرنیٹ پر جاری کردی، دراصل کیا کہا تھا؟ صارفین نے پتہ لگالیا، جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں گی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں بریجٹ نامی ایک لڑکی نے اپنی ماں کی آخری ویڈیو بحث و مباحثے کی ویب سائٹ Redditپر پوسٹ کی اور لکھا کہ ’یہ میری ماں کی آخری ویڈیو ہے جس کا تین سال قبل انتقال ہو چکا ہے۔ یہ میرے پرانے موبائل فون میں موجود تھی اور آج عرصے بعد ملی ہے لیکن نجانے کیوں اس کی آواز بالکل خراب اور انتہائی دھیمی ہو چکی ہے کہ صرف میری ماں کے لب ہلتے نظر آتے ہیں۔ آپ میں سے کوئی ان کے لبوں کی حرکت سے اندازہ لگاکر بتائے گا کہ وہ کیا کہہ رہی ہیں؟“ صارفین نے اب اس ویڈیو کو بغور دیکھ کر ایسے الفاظ بتادیئے ہیں کہ بریجٹ سن کر سرشار ہو گئی ۔ وہ الفاظ سن کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی۔

وہ آدمی جس کے سینے میں 2 دل دھڑکتے ہیں، ایک مرد کا اور ایک عورت کا، دونوں اکٹھے کیوں اور کیسے لگادئیے گئے؟ جواب ایسا کہ کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق صارفین نے بریجٹ کی والدہ کے ہونٹوں کی جنبش سے اندازہ لگا کر اسے بتایا ہے کہ ”تمہاری والدہ جاتے ہوئے تمہیں ’آئی لو یو(I love you)‘ کہہ رہی تھیں۔“ ویڈیو میں بریجٹ اپنی والدہ سے کہتی ہے کہ ”کیا کوئی بات ایسی ہے جو آپ مجھ سے کہنا چاہتی ہوں؟ جواب میں اس کی والدہ پوچھتی ہے کہ کیا کوئی ایسی بات ہے جو تم مجھ سے سننا چاہتی ہو؟بریجٹ کہتی ہے کہ ”میں سننا چاہتی ہو کہ تم مجھ سے پیار کرتی ہو۔“ جواب میں اس کی والدہ اسے بتاتی ہے کہ ”میں تم سے پیار کرتی ہوں اور تم یہ بات جانتی ہو۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -