آپ نے اکثر لوگوں کو زور زور سے ناک صاف کرتے تو دیکھا ہوگا، لیکن اب سائنسدانوں نے اس کا انتہائی خطرناک نقصان بھی بتادیا، اگربچنا چاہتے ہیں تو ناک صاف کرنے کا درست طریقہ جانئے

آپ نے اکثر لوگوں کو زور زور سے ناک صاف کرتے تو دیکھا ہوگا، لیکن اب سائنسدانوں ...
آپ نے اکثر لوگوں کو زور زور سے ناک صاف کرتے تو دیکھا ہوگا، لیکن اب سائنسدانوں نے اس کا انتہائی خطرناک نقصان بھی بتادیا، اگربچنا چاہتے ہیں تو ناک صاف کرنے کا درست طریقہ جانئے

  


کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) عموماً ہم دیکھتے ہیں کہ اکثر لوگ ناک صاف کرنے میں پوری طاقت لگاتے ہیں۔ شاید ان کے ذہن میں ہوتا ہو گا کہ اس طرح ناک اچھی طرح صاف ہو جاتی ہے۔ ممکن ہے ان کی یہ سوچ درست بھی ہو تاہم اب سائنسدانوں نے زور سے ناک صاف کرنے کے نقصانات سے آگاہ کرتے ہوئے اسے صاف کرنے کا درست طریقہ بھی بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف کوئنزلینڈ آسٹریلیا کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”ناک کو زور سے صاف کرنا سنگین نقصانات کا حامل ہے کیونکہ اس سے جو ہوا کا دباﺅ پیدا ہوتا ہے اس سے آنکھوں کی ساکٹس کی بنیادیں فریکچر ہو سکتی ہیں، آدمی شدید سردرد میں مبتلا ہو سکتا ہے اور پھیپھڑے کے دو لوبز کے درمیان موجود بافت میں ہوا بھر سکتی ہے۔“

وہ ایک چیز جو پاکستانی بے حد شوق سے اپنے بچوں کو کھلاتے ہیں، اس کا ہفتے میں صرف 2 دفعہ استعمال ہے آپکی موت کے خطرے کو 2 گنا کر دیتا ہے ، جدید تحقیق میں ایسا انکشاف تمام پاکستانی والدین کو ہر صورت معلوم ہونے چاہئے

یونیورسٹی کے سینئر لیکچررر ڈیوڈ کنگ کا کہنا تھا کہ ”ان نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ناک کو زور سے صاف کرنا ترک کر دینا ہی بہترین آپشن ہے، خواہ یہ طریقہ ناک کو اچھی طرح صاف کرنے میں معاون ہی کیوں نہ ثابت ہوتا ہو۔ ناک کو صاف کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہوا کا اخراج آہستگی سے کریں اور ٹشو وغیرہ سے ناک کو آہستگی سے دبائیں۔ اس طرح شاید آپ کی ناک بہتر طریقے سے صاف نہ ہو لیکن آپ زور سے ناک صاف کرنے سے لاحق ہونے والے سنگین نقصانات سے محفوظ رہیں گے۔“

مزید : تعلیم و صحت


loading...