ٹرمپ نے قطر اور سعودی عرب کی لڑائی کرواکر خود قطر سے ’رشوت‘ لے لی، کیا رشوت ہے؟ ایسی خبر آگئی کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو شرم آجائے

ٹرمپ نے قطر اور سعودی عرب کی لڑائی کرواکر خود قطر سے ’رشوت‘ لے لی، کیا رشوت ...
ٹرمپ نے قطر اور سعودی عرب کی لڑائی کرواکر خود قطر سے ’رشوت‘ لے لی، کیا رشوت ہے؟ ایسی خبر آگئی کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو شرم آجائے

  

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ ہر طرف جلتی آگ بجھانے اور امریکہ کی شروع کردہ جنگیں سمیٹنے کے وعدے کے ساتھ اقتدار میں آئے تھے لیکن یہ وعدہ انتخابی وعدہ ہی ثابت ہو رہا ہے کیونکہ وہ صومالیہ سمیت دنیا کے کئی نئے مقامات پر آگ لگا چکے ہیں اور اب سعودی عرب اور قطر کے درمیان لڑائی کروا کے خود ڈونلڈٹرمپ نے ایسا کام کر دیا ہے کہ مسلمان شرم سے منہ چھپاتے پھریں۔ عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور قطر کے درمیان لڑائی کروا کے ڈونلڈٹرمپ نے خود قطر سے رشوت لے لی ہے اور اس کے ساتھ ایف 15لڑاکا طیاروں کی فروخت کا معاہدہ کر لیا ہے۔

ٹرمپ نے قطر اور سعودی عرب کی لڑائی کرواکر خود قطر سے ’رشوت‘ لے لی، کیا رشوت ہے؟ ایسی خبر آگئی کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو شرم آجائے

قطری وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”امریکی وزیردفاع جم میٹس اور قطری حکام کے درمیان بدھ کے روز ملاقات ہوئی جس میں 12ارب ڈالر (تقریباً12کھرب روپے) کا معاہدہ طے پایا۔ اس معاہدے کے تحت قطر کو امریکہ 36لڑاکا طیارے دے گا۔ ڈونلڈٹرمپ نے سعودی عرب کا دورہ کرکے اسے اسلحہ فروخت کیا اور اربوں کما لیے، اب قطر کے ساتھ اس کی لڑائی کروائی اور قطرسے 12ارب ڈالر اینٹھ لیے۔

مزید :

عرب دنیا -