مچھیرے نے سمندر میں کانٹا پھینکا، پھر واپس کھینچنے کی کوشش کی تو ناکام ہوگیا، بالآخر ایک گھنٹے بعد کامیابی ملی تو کانٹے میں کیا چیز پھنسی ہوئی تھی؟ دیکھ کر اس کے پیروں تلے واقعی زمین نکل گئی کیونکہ۔۔۔

مچھیرے نے سمندر میں کانٹا پھینکا، پھر واپس کھینچنے کی کوشش کی تو ناکام ...
مچھیرے نے سمندر میں کانٹا پھینکا، پھر واپس کھینچنے کی کوشش کی تو ناکام ہوگیا، بالآخر ایک گھنٹے بعد کامیابی ملی تو کانٹے میں کیا چیز پھنسی ہوئی تھی؟ دیکھ کر اس کے پیروں تلے واقعی زمین نکل گئی کیونکہ۔۔۔

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک برطانوی مچھیرے نے مچھلی پکڑنے کے لیے سمندر میں کانٹا پھینکا، مچھلی لگنے پر جب اس نے کانٹا واپس کھینچنے کی کوشش کی تو مچھلی معمول سے زیادہ طاقتور تھی۔ مچھیرے کو اسے باہر کھینچنے میں ایک گھنٹہ لگ گیا۔ گھنٹے بعد جب کانٹا باہر آیا تو اس میں ایسی چیز پھنسی ہوئی تھی کہ مچھیرے کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 70سالہ برائن گیٹلے کے کانٹے میں غیرمتوقع طور پر خوفناک شارک مچھلی پھنسی ہوئی تھی۔

پل پر کرتب دکھاتا نوجوان، درجنوں فٹ بلندی سے چھلانگ لگائی تو اچانک ایسا کام ہوگیا کہ سیدھا زمین پر آگرا، دیکھنے والوں کی چیخیں نکل گئیں، انجام کیا ہوا؟ دیکھ کر آپ کا بھی دل دہل جائے گا

برائن والز کے ساحل پر 6میل اندر سمندر میں جا کر مچھلیاں پکڑ رہا تھا۔ اس علاقے میں شارک عموماً نہیں پائی جاتی۔ برائن کی خوش قسمتی تھی کہ یہ شارک فی الحال چھوٹی تھی۔ اس کی لمبائی صرف 5فٹ تک تھی۔ برائن کا کہنا ہے کہ ”شارک مچھلیاں جب ہجرت کرتی ہیں تو اس علاقے سے گزرتی ہیں۔ ہر سال ان کا یہ روٹ ہوتا ہے۔ جو شارک میں نے پکڑی وہ ابھی بہت کم عمر تھی۔ اس کا وزن بھی صرف15سے 18کلوگرام کے درمیان تھا۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -